لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تعلیم کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ عالمی دن پر تعلیم کو اولین ترجیح قرار دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔امن وترقی کیلئے تعلیم کی اہمیت مسلمہ ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نوجوانوں کے لئے جدید علوم کے مواقع ترجیح ہے۔ ہنر مند روشن خیال باہمت اور تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک وقوم کی ترقی کے حقیقی معمار ہیں۔ ہونہار سکالرشپ پروگرام پنجاب کے طلبہ کے لئے روشنی کی کرن ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے
کہاکہ جدید علوم کے حصول کے لئے سی ایم لیپ ٹاپ طلبہ کی ممد و معاون ثابت ہو رہی ہے۔ پنجاب کے سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نئی جدت متعارف کروارہے ہیں۔ نصاب تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ ابتدائی کلاس میں ہی طلبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے علوم سے متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نواز شریف سینٹر آف ایکسیلنس برائے ایرلی ایجوکیشن ایک اعلی مثال بن چکا ہے۔آئی ٹی، ٹیکنیکل ایجوکیشن کو مارکیٹ بیسڈ ضرورت سے ہم آہنگ کیا گیا ہے۔
