• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

حکومت تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف پروگرامز کے ذریعے خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کاعالمی یوم تعلیم پر پیغام

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 23, 2026
in پاکستان
0
حکومت تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف پروگرامز کے ذریعے خصوصی توجہ دے رہی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کاعالمی یوم تعلیم پر پیغام
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے تعلیم و تربیت کے شعبے سے وابستہ افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جنہیں تعلیم، تربیت اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق عالمی یوم تعلیم پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ (آج )ہفتہ کو عالمی یوم تعلیم پر پاکستان اقوام عالم کے ساتھ ہم آواز ہو کر بھرپور انداز میں دنیا بھر بالخصوص پاکستان کے تعلیم و تربیت سے وابستہ تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر تمام عوام، طلباء و طالبات، اساتذہ،والدین، معلمین اور محققین کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جو ملک بھر میں تعلیم و تربیت اور علم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ رواں سال یہ عالمی دن ’’تعلیم کی مشترکہ تشکیل میں نوجوانوں کی طاقت‘‘کے نہایت موزوں عنوان کے تحت منایا جارہا ہے۔ یہ عنوان ہمارے دور میں نوجوان طبقہ کی نظام تعلیم میں بطور ایک فعال شراکت دار ہونے کی ترجمانی کرتا ہے، ایسا نظام تعلیم جو عصر حاضر، جدت اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ، جامع اور موثر ہو۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتیں اورجدت آموز امنگیں یقینی طور پر نظام تعلیم کی درست سمت میں ترقی کا باعث بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی باصلاحیت نوجوان آبادی ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، ان کو تعلیم و تربیت، معیاری استعدار کار اور ہنر مندی کے بہترین مواقع فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کا آئین بالخصوص آرٹیکل 25-اے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی تعلیم کے فروغ اور اصلاحات سے متعلق رہنمائی کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دور حاضر کی باہم منسلک اور ٹیکنالوجی سے مزین دنیا میں علم و تعلیم کے موجودہ طریق میں تنقیدی سوچ، جدت، ڈیجیٹل مہارت، اخلاقی اقدار اور عملی صلاحیتوں کو جذب کرنے میں ہی انفرادی اور قومی فلاح و ترقی کا راز پنہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تعلیم کے نظام کو موثر اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے اعلیٰ تعلیم اور مہارتوں کے فروغ پر مختلف پروگرامز کے ذریعے خصوصی توجہ دے رہی ہے، ان پروگرامز میں اعلیٰ تعلیم کے لئے توسیع شدہ وظائف، میرٹ کی بنیاد پر مالی معاونت اور وزیراعظم لیپ ٹاپ سکیم شامل ہے۔ان پروگرامز کا مقصد طلباء کو ڈیجیٹل وسائل تک رسائی، تحقیقی صلاحیت میں اضافہ اور بین الاقوامی سطح کے علم و معیشت سے ہم آہنگ ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ تمام طبقات سے وابستہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی حکمت عملی کا ایک اہم پہلو فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم و تربیت کا فروغ ہے تاکہ ہنرمندی اور مہارت قومی ضروریات اور عالمی مواقع کے عین مطابق ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کے ذریعے ملک بھر میں موثر اور حسب ضرورت تربیت کے متعدد اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ان اقدامات میں مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، آٹومیشن اور جدید ٹیکنالوجیز جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں مہارتوں کی تربیت شامل ہے، قومی سطح پر ہنر مندی کے لئے اقدامات کے ذریعے مدارس کے نوجوانوں کو بھی قومی نظام میں شامل کیا جا رہا ہے تاکہ وہ باوقار روزگار اور کاروباری مواقع سے مستفید ہوتے ہوئےمعاشرے میں مثبت کردار ادا کریں جبکہ خواتین کے لئے خاص پروگرامز کے ذریعے تکنیکی، ڈیجیٹل اور گھریلو بنیادوں پر مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ خواتین کی معاشی شمولیت اور معاشی خودانحصاری کو تقویت ملے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عالمی یوم تعلیم پر وہ تمام تعلیمی اداروں، طلباء و طالبات، معلمین و اساتذہ کرام، والدین اور سول سوسائٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ آئیے مل کر نوجوانوں اور آنے والی نسلوں کے لئے ایسے تعلیمی ماحول کو تشکیل دیں جو معیاری نظریہ و فکر ، تمام طبقات کی شمولیت، محنت کی عظمت، علم و تحقیق کے جدید تقاضوں اور عمر بھر سیکھنے کے جذبے کو فروغ دیتا ہو اور اس عزم کی تجدید کریں کہ نوجوانوں کے تابناک مستقبل کو تعلیم اور ہنر و مہارت کے نظام کا محور بنائیں گے اور ایک ایسا تعلیمی نظام تشکیل دیں گے جو ہر فرد کی صلاحیتوں کو فروغ نکھارے، مساوات کو فروغ دے اور آنے والی نسلوں کو امن و استحکام ، ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب پاکستان کی قیادت کے لئے تیار کرے۔

پچھلی پوسٹ

اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گھروں کی توسیع کے بلاسود قرضوں کے اجرا ء کی منظوری دیدی

اگلی پوسٹ

شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس،ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس،ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس،ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper