سرگودھا ( نمائندہ خصوصی)سرگودھا کے بہادر پولیس آفیسر، تھانہ لکسیاں کے ایس ایچ او عامر رضوان خان فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس مقابلے میں شہید ہوگئےتفصیلات کے مطابق لکسیاں میں دو مسلح گروہوں کے درمیان فائرنگ کی اطلاع موصول ہوئیاطلاع ملتے ہی ایس ایچ او عامر رضوان خان نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جہاں ایک گروہ کے ملزم تصور نسوانہ نے
پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی فائر ایس ایچ او عامر رضوان خان کے سینے میں لگازخمی آفیسر کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جامِ شہادت نوش فرما گئےواقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سرگودھا بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہےشہید آفیسر کا پوسٹ مارٹم ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مکمل کیا جارہا ہے اور پولیس کی بھاری نفری موجود ہےشہید عامر رضوان خان ایک دلیر نڈر اور فرض شناس آفیسر تھے جنہوں نے سرگودھا شہر میں بھی خدمات انجام دیںشہید کا جنازہ ان شاء اللہ صبح 10 بجے ذکاء اللہ پولیس لائن سرگودھا میں ادا کیا جائے گا

