لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبائی حلقہ پی پی 167 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے امیدوار ملک محمد شفیع نے بلا مقابلہ کامیابی پر اظہار تشکرکیاہے-وزیراعلی مریم نواز شریف نے حلقہ پی پی 167
کے عوام کو مبارکباد دی اور شکریہ بھی ادا کیا -وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی کامیابی محمد نواز شریف کی قیادت اور رہنمائی میں عوامی خدمت کا ثمر ہے۔ عوامی فلاح و بہبود اور خدمت کا سفر اب تیز تر ہوگا۔

