جھنگ ( نمائندہ خصوصی)جھنگ میں پولیس نے کم سن بچے کے اندھے قتل کا معمہ تین روز میں حل کر لیا مقتول 6 سالہ فراز علی کے قتل میں اس کا سگا چچا غلام مصطفیٰ ملوث نکلا جسے گرفتار کر لیا گیا ہےڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کے مطابق فراز علی تین روز قبل تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن کی حدود سے لاپتہ ہوا تھا بعد ازاں اس کی لاش فصلِ کماد سے برآمد
ہوئیابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ایک مرلہ زمین کے تنازعے پر ملزم نے اپنے یتیم بھتیجے کو گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کماد کے کھیت میں پھینک دی ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر کی نگرانی میں تشکیل دی گئی انویسٹی گیشن ٹیموں نے مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں تفتیش مکمل کی جس کے نتیجے میں کیس مختصر وقت میں ٹریس ہو گیا ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن شاہد امیر اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دیڈی پی او کا کہنا تھا کہ پولیس غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے اور ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کو یقینی بنایا جائے گا
