راولپنڈی۔لاہور ( نمائندہ خصوصی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز (ملٹری)، ہلالِ جرأت نے لاہور گیریژن کا دورہ کیاجہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری، تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت میں اضافے کے لیے اٹھائے گئے اہم اقدامات پر جامع بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے اس موقع پر ایک خصوصی فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ یہ مشق مستقبل کے متحرک میدانِ جنگ سے ہم آہنگ ہونے کے لیے پاک فوج کی جدت اور موافقت پر مبنی حکمتِ عملی کی عکاس تھی۔انہوں نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کردہ کھیلوں اور تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جسمانی فٹنس، حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کے لیے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے سی ایم ایچ لاہور میں قائم ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور جدید سہولیات سے آراستہ اس
معیاری طبی مرکز کے قیام پر طبی عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ پیشہ ورانہ مہارت، یکسوئی اور عزم کے ساتھ ہمہ جہت چیلنجز کا مقابلہ کرے گا۔انہوں نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور داخلی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور ساتھ ہی اعلیٰ معیار، نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کے کلچر کو فروغ دے رہی ہیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملک کو درپیش کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ قومی سلامتی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشانِ امتیاز ملٹری ہلالِ جرات چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز نے لاہور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاری تربیتی معیار اور جنگی صلاحیت بڑھانے سے متعلق اہم اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی.دورے کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے خصوصی فیلڈ ٹریننگ مشق کا مشاہدہ کیا جس میں جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا یہ مشق مستقبل کے جنگی ماحول سے ہم آہنگی جدت اور لچک پر پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر توجہ کو اجاگر کرتی ہے اس موقع پر انہوں نے فوجی جوانوں کے لیے فراہم کی جانے والی کھیلوں اور
تفریحی سہولیات کا بھی معائنہ کیا اور جسمانی فٹنس حوصلے اور مجموعی فلاح و بہبود کے اقدامات کی اہمیت پر زور دیا:اس کے علاوہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سی ایم ایچ لاہور کے ہائی کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مکمل طور پر جدید سہولیات سے آراستہ طبی مرکز کے قیام پر عملے اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا:دورے کےد وران افسران سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے قومی سلامتی کو درپیش کسی بھی خطرے کے خلاف پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر زور دیا اور کثیرالجہتی چیلنجز کا بھرپور عزم پیشہ ورانہ مہارت اور یکسوئی سے مقابلہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا:انہوں نے پاک فوج کے بنیادی مشن کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج ملک کی خودمختاری علاقائی سالمیت اور اندرونی استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں جہاں بہترین کارکردگی نظم و ضبط اور بے لوث قومی خدمت کی روایت کو فروغ دیا جا رہا ہےاس سے قبل لاہور گیریژن آمد پر کور کمانڈر لاہور نے چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔
