• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

بیتے ہوئے دنوں کی یادیں۔ لارڈز نذیر احمد ہمیں تم سے پیار ہے۔

تحریر- حبیب جان ( لندن)

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 8, 2026
in کالمز
0
بیتے ہوئے دنوں کی یادیں۔ لارڈز نذیر احمد ہمیں تم سے پیار ہے۔
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

آج کل لندن اور پاکستان کے اخبارات ہمارے دبنگ دوست دلبر جانی لارڈز نذیر احمد کے قصہ کہانیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ لارڈز نذیر احمد سے ہماری ملاقاتوں کا سلسلہ قریباً دو دہائیوں پر محیط ہے۔ ابتدائی دنوں میں تو اکثر سیاسی پروگراموں میں لارڈز صاحب کے ساتھ نہ صرف نوک جھونک بلکہ تو تڑاک تک بھی ہوجاتی تھی۔حتیٰ کہ لارڈز صاحب نے تنگ آکر ہماری شکایت شہید محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ سے بھی لگادی تھی۔ لارڈز صاحب کی شکایت کا ہمیں ایک فائدہ ہوا اور اس شکایت کی وجہ سے محترمہ بینظیر بھٹو صاحبہ نے ہمیں شرف ملاقات بخشتے ہوئے جو لیکچر دیا اس نے ہمارے بند ذھن کے دروازے کھول دئیے۔ اور وہ دن اور آج کا دن ہم نے سوچنے سمجھنے اور ہر بات کے تین چار پہلو نکال کر ہر خراب سے خراب چیز میں بھی اچھائیاں تلاش کرنا شروع کردیتے ہیں۔اب کیا تھا اچانک لارڈز نذیر احمد کی ہر تقریر دبنگ ہر گفتگو حاصل مقصود فلسطین کا ہمدرد کشمیریوں کا ساتھی نہ کوئی مصلحت نہ کوئی لگی لپٹی اردو کیا کہ انگریزی کیا جب بولنا کڑاکے دار انداز اور لاجواب بولنا۔ آہستہ آہستہ لارڈز نذیر احمد ہم پر عیاں ہوتا گیا اور ہمارا احترام بڑھتا گیا۔

جب ہمارے معاشی حب کراچی پر بھارتی ایجنٹ گینڈا سوامی نارائن اور اس کے دہشت گردوں کی یلغار ہوئی اور ایسا محسوس ہونے لگا تھا کہ یہ بھارتی ایجنٹ شہر قائد کسی بھی وقت مشرقی پاکستان کی طرح جناح پور میں تبدیل کرکے ہمارے آباؤاجداد کی قبروں کو مسمار کرتے ہوئے ہمیں وطن بدر نہ کردے۔ ایسے کڑے وقت میں ہم اہلیان لیاری نے سپریم کورٹ سے لے کر ایوان صدر تک اور ایوان صدر سے لے کر وزیر اعظم ہاؤس تک GHQ سے لے کر اپوزیشن کے بنچوں تک یہاں تک عاصمہ جہانگیر سمیت ہر انسانی حقوق کی تنظیموں کے دروازوں پر ڈرم بجائے لیکن کسی کے کانوں پر جُوں تک نہیں رینگی۔ایسے میں اگر کسی نے اہلیان لیاری کا ساتھ دیا تو وہ دبنگ انسان لارڈز نذیر احمد تھا۔ ہماری درخواست پر لارڈز صاحب نے ” فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل” کی سرپرستی قبول کرتے ہوئے ایسا ساتھ دیا کہ بھارتی ایجنٹس کی چیخوں کی آواز دور دور تک سنی گئیں۔ اہلیان کراچی کی یادداشت کیلئے یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ جب سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی میں جاری دہشت گردی پر ازخود نوٹس لیا تو لارڈز نذیر احمد کی سرپرستی میں فرینڈز آف لیاری انٹرنیشنل نے اپنے وکیل بیرسٹر خواجہ نوید احمد کے توسط سے بطور فریق بنتے ہوئے چیف جسٹس چودھری محمد افتخار کی عدالت میں پیش ہوئے۔ایک طرف فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانے پر اسرائیل امریکہ ناراض تو دوسری طرف گینڈا سوامی نارائن کے سرپرست بھارتی حکومت موقع کی تاک میں جبکہ گھر کے میر جعفر اور پیٹھ پیچھے چھرا گھوپنے کیلئے ہمہ وقت تیار یاد رہے سنہ 2015/16 آزاد کشمیر کی حکومت نے لارڈز نذیر احمد کی آبائی زمین کی لیز اور پاکستانی پاسپورٹ منسوخ کرتے ہوئے لارڈز نذیر احمد کو سخت پیغام دیا تھا لیکن آفرین ہے لارڈز نذیر احمد کے ماں باپ کو جو انہوں نے لارڈز نذیر احمد جیسا دلیر جری بیٹا جنا۔ جس نے کشمیری حکومتی اقدامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے لیاری کے مظلوموں کی حمایت جاری رکھیں۔اس میں کوئی دو رائے نہیں جہاں جہاں دنیا میں مظلومیت تھی وہاں وہاں لارڈز نذیر احمد کی آواز ان کو حوصلہ اور ہمت دیتی تھی۔ جب انسانیت دشمن قوتوں کو لارڈز نذیر احمد کی توانا اور معتبر آواز کو خاموش کرانے میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی تو وہی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی ابتدائی سازشوں کا جال تیار کیا گیا 2017 میں ایک ادھیڑ عمر خاتون کا استمعال کیا گیا اور جس کلچر میں بوس وکنار اور سکہ رائج الوقت ادا کرکے سڑکوں پر واقع ہوٹلوں میں رات گزارنا عام سی بات ہو وہاں ہاؤس آف لارڈز کے معزز ممبر پر جنسی تشدد اور سیکس ہراسمنٹ کا مقدمہ قائم کرنا سنگین مذاق نہیں تو اور کیا تھا۔لارڈز نذیر احمد نے شرافت کا مظاہرہ دکھاتے ہوئے الزامات کے بعد ازخود مستعفی ہوکر اعلیٰ روایت قائم کی حالانکہ بعد میں معزز عدالت نے لارڈز نذیر احمد کو اس خاتون کی طرف سے لگائے جانے والے تمام الزامات سے بری کردیا۔ اس کے بعد بھی سازشی عناصر باز نہیں آئے اور 1970 کے زمانہ کے گڑھے مردے اکھاڑنے کی تیاریوں میں مشغول ہوگئے۔ کہتے ہیں فون پر کی گئی گفتگو نے لارڈز نذیر احمد کو مشکوک بنایا ہے۔ یاد رہے یورپ امریکہ میں فون بوتھ پر پرائیوٹ اسکارٹ گروپوں کے پری پیڈ کالنگ نمبر ہوتے ہیں جس پر دکھ درد کے مارے فون کرکے دل پشوری کرتے ہوئے اپنے آپ کو وقتی پریشانیوں سے آزاد کرتے ہیں لہذٰا فون پر سیکس ہراسمنٹ؟؟؟ معاملہ کورٹ میں ہیں دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمارے ہردلعزیز بگ برادر لارڈز نذیر احمد کو یہاں بھی سرخرو فرمائے۔ فلسطین اور کشمیریوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں دبنگ توانا آواز اس وقت اگر ہے تو صرف اور صرف لارڈز نذیر احمد کی ہے۔ لارڈز نذیر احمد ہمیں تم سے پیار ہے۔

Previous Post

چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی کی میاں منظور وٹو کی رہائشگاہ آمد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے انتقال پر اظہار تعزیت

Next Post

9مئی کے مقدمات کی سزائیں سنانے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج تبدیل

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
9مئی کے مقدمات کی سزائیں سنانے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج تبدیل

9مئی کے مقدمات کی سزائیں سنانے والے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج تبدیل

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper