• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

“اسلام آباد میں پولن الرجی اور ماحولیاتی بحالی کیلئے حکومت کی جامع مہم”

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
January 7, 2026
in پاکستان
0
“اسلام آباد میں پولن الرجی اور ماحولیاتی بحالی کیلئے حکومت کی جامع مہم”
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)حکومت پاکستان نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری میں موسمی پولن الرجی کے طویل المدتی مسئلے کے حل کیلئے 2024 کی آخری سہ ماہی میں ایک جامع مہم کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کا بنیادی مقصد الرجینک پیپر ملبری درختوں کا منظم انتظام کرنا ہے، اور یہ براہِ راست وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر شروع کی گئی، جنہوں نے پولن کے مسئلے کو ترجیحی ایجنڈے میں شامل کیا تھا، 27 نومبر 2024 کو منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں اس مہم کیلئے واضح روڈ میپ تیار کیا گیا، جس کی صدارت ڈاکٹر مختار احمد ملک، وزیرِ مملکت برائے قومی صحت نے کی، اس ہدایت کے تحت کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو یہ ذمہ داری دی گئی کہ وہ الرجی کے درختوں کے خاتمے کے تفصیلی منصوبے پر عمل درآمد کرے اور باقاعدہ پیشرفت کی رپورٹس فراہم کرے تاکہ اسلام آباد کے شہریوں کو اس سنگین صحت کے چیلنج سے محفوظ بنایا جا سکے، مزید برآں، وزارتِ قومی صحت نے سی ڈی اے کے ساتھ قریبی تعاون میں ایک سائنسی 3 مرحلوں پر مشتمل طریقہ کار اپنایا، جس میں درختوں کی کٹائی، جڑوں کا مکمل اکھاڑنا، اور زمین کو دوبارہ بھرنا شامل تھا تاکہ مستقبل میں دوبارہ اگنے کا امکان نہ رہے، اس طریقہ کار کے نتیجے میں وفاقی دارالحکومت میں 29,115 پیپر ملبرری کے الرجینک درخت ہٹا دیے گئے، یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ پروٹوکول صرف پیپر ملبرری پر لاگو کیا گیا، مہم کے دوران کسی بھی مقامی یا غیر الرجینک درخت کو نقصان نہیں پہنچایا گیا اور بحالی کی کوششیں صرف اکھاڑے گئے پیپر ملبرری یونٹس کی جگہ نئے درخت لگانے تک محدود ہیں، کٹائی کا عمل دارالحکومت کے بڑے سیکٹرز اور سبز علاقوں میں انجام دیا گیا، F-9 پارک میں 12,800، شکرپریاں میں 8,700 جبکہ شہری سیکٹرز میں G-10، G-11، F-10، F-11، D-12 اور سری نگر ہائی وے کے اطراف سے 2,965 درخت ہٹائے گئے، مزید برآں سیکٹر G-8 میں 1,405، G-9 میں 839، F-8 میں 490، H-8 میں 1,142 اور H-9 میں 534 درخت ہٹائے گئے، اس ہدف شدہ آپریشن نے شہری علاقوں اور اہم تفریحی زونز دونوں کو مؤثر انداز میں کور کیا، کٹائی کے کامیاب مرحلے کے بعد مہم اب ایک پائیدار سبز بحالی حکمت عملی میں تبدیل ہو گئی ہے، حکومت نے ہدایت دی ہے کہ ہر اکھاڑے گئے الرجینک درخت کے بدلے 3 نئے ماحول دوست اور مقامی درخت لگائے جائیں، اس پالیسی کے تحت، پیپر ملبرری کے لیے صاف کی گئی جگہوں پر پہلے ہی 40,000 مقامی اور ماحول دوست بڑے درخت لگائے جا چکے ہیں، جن میں پھلدار اور صنوبر کی مختلف اقسام شامل ہیں تاکہ ایک صحت مند ماحولیاتی نظام قائم ہو، اس مہم میں عوامی و نجی شراکت داری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ کمپنی “میرا پاور لمیٹڈ” نے 3,000 مقامی پودے فراہم کیے جبکہ بیکن ہاؤس سکول سسٹم نے F-9 کے علاقے میں مزید 5,000 درخت لگائے، مزید برآں، 6 جنوری 2026 کو او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے 18,000 اضافی بڑے مقامی درختوں کے لیے ٹینڈر جاری کیا گیا تاکہ شجرکاری کی کوششیں مزید بہتر ہوں، صرف شکرپریاں میں 3 سائٹس پر 81 ایکڑ زمین ہموار کی گئی اور اگلی شجرکاری کے سیزن کے لیے گڑھے کھودنے کا کام جاری ہے، پورا منصوبہ اپریل 2026 کے آخر تک مکمل کیا جائے گا، اسلام آباد کے ایلیجی سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق، اس مداخلت کے بعد عوام کی صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے، وزیرِ مملکت کی نگرانی میں وزیراعظم کی ہدایت پر عملدرآمد کے بعد پولن الرجی کے لیے ویکسینیشن کی ضرورت رکھنے والے مریضوں کی تعداد میں مسلسل کمی واقع ہوئی، ریکارڈ کے مطابق، 2023 میں کل 16,250 مریضوں کو پولن اور پیپر ملبرری الرجی کی ویکسین دی گئی جبکہ 2024 میں یہ تعداد 14,747 اور 2025 کے آخر تک 12,449 ہو گئی، یعنی دو سال میں 23 فیصد کمی واقع ہوئی، اثر سب سے زیادہ 2025 کے آخری مہینوں میں واضح ہوا، نومبر میں ویکسینیشن صرف 512 اور دسمبر میں 519 رہی، جو 2023 کے اسی مہینوں کے 1,164 اور 1,141 کیسز کے مقابلے میں نمایاں کمی تھی، یہ اعداد و شمار واضح طور پر ثابت کرتے ہیں کہ حکومت کی جانب سے الرجینک درختوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے صاف ہوا اور صحت مند، پائیدار مستقبل یقینی بنایا ہے

Previous Post

لاہور کینال پر فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

Next Post

چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

چیئرمین آفاق احمد کی جانب سے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper