لاہور ( نمائندہ خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست ڈاکٹر اعجاز انور سمیت دیگر نے دائر کی درخواست میں پنجاب حکومت ایل ڈی اے پی ایچ اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہےدرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کینال کو تجارتی
استعمال میں لانا ماحولیاتی قوانین اور ورثہ تحفظ کی خلاف ورزی ہے فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کا قدرتی بہاؤ متاثر ہونے کا اندیشہ ہےدرخواست میں نکتہ اٹھایا گیا کہ کینال لاہور کا تاریخی اور ثقافتی ورثہ ہے کینال لاہور پر فلوٹنگ ریسٹورنٹ کی تعمیر سے ماحولیاتی الودگی میں اضافہ ہو رہا ہے فلوٹنگ ریسٹورنٹس سے کینال کے کناروں پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات ہوسکتی ہیں لہٰذا عدالت فلوٹنگ ریسٹورنٹس کی تعمیر کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلہ تک حکم امتناع جاری کرے
