واشنگٹن ( نیٹ نیوز )یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بدولت نوجوان تخلیق کار اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اپنانے لگے ہیں۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست جاری ہو گئی ہے، جس میں امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) سب سے آگے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔ٹاپ 10 یوٹیوبرز کی فہرست میں نہ صرف تفریحی چینلز شامل ہیں بلکہ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب اسٹارز بھی شامل ہیں، جو اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے عالمی سطح پر مقبول
ہیں:مسٹر بیسٹ MrBeast —ایک 1 ارب ڈالرجیفری سٹار Jeffree Star — دو سو ملین ڈالر200 ملین ڈالرلوگن پاول Logan Paul — ایک سو پچاس ملین ڈالز150 ملین ڈالرلائک ناسٹیاLike Nastya —ایک سو پجیس ملیں ڈالرز 125 ملین ڈالرریان ورلڈRyan’s World —سو ملین ڈالرز 100 ملین ڈالرکے ایس ائیKSI —سو ملین ڈالز 100 ملین ڈالرڈیوڈ پرفیکٹDude Perfect — سو ملین ڈالز100 ملین ڈالرجیک پالJake Paul — سو ملین ڈالز100 ملین ڈالرننجا Ninja —پچاس ملین ڈالز 50 ملین ڈالرپیو ڈائی پائی PewDiePie —پینتالیس ملین ڈالز 45 ملین ڈالرویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب اسٹارز کی کمائی پر مبنی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں تخلیق کار نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے اربوں ڈالر بھی کما سکتے ہیں۔ خاص طور پر ویڈیو گیمز، بچوں کے کارٹون، چیلنجز اور میک اپ سے متعلق چینلز نے اس مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔اب یوٹیوب نوجوانوں کے لیے ایک روشن کیریئر کے دروازے کھول رہا ہے، جہاں تخلیقیت کے ساتھ مالی کامیابی بھی ممکن ہے۔ٹاپ 10 یوٹیوبرز میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ہے

