اسلام آباد۔( نمائندہ خصوصی):پاکستانی سٹارٹ اپس کی فنڈنگ میں 2025 کے دوران62.66 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ سال کے دوران مقامی سٹارٹ اپس 36.6 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ سال 2024 کے دوران پاکستان میں سٹارٹ اپس کو 22.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی تھی۔ ڈیٹا دربار کنسلٹینسی کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال 2025 کے دوران پاکستانی سٹارٹ اپس کو 10 رائونڈز میں 36.6 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ہے جبکہ سال 2024 کے دوران مقامی سٹارٹ اپس کو 15 مختلف ٹرانزیکشنز کے ذریعے 22.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی تھی۔اس طرح سال
2024 کے مقابلہ میں گزشتہ سال 2025 کے دوران پاکستان مین سٹارٹ اپس کو کی جانے والی فنڈنگ میں14.1ملین ڈالر یعنی 62.66 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سال 2024 میں مقامی سٹارٹ اپس کو15مختلف ٹرانزیکشنز کے تحت 22.5 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی تاہم سال 2025 کے دوران مقامی سٹارٹ اپس کی فنڈنگ ٹرانزیکشنز کی تعداد 14 رہی ہے جن میں سے 10 ٹرانزیکشنز میں 36.6 ملین ڈالر کی فندنگ کی گئی تاہم فنڈنگ وصول کرنے والے سٹارٹ اپس کی جانب سے 4 دیگر ٹرانزیکشنز کی رقم ظاہر نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران فنڈنگ ٹرانزیکشنز کی اوسط 3.7 ملین ڈالر رہی ہے۔ ڈیٹا دربار کے مطابق سال 2025 کے دوران خواتین کے سٹارٹ اپس کو 8.8 ملین ڈالر کی فنڈنگ کی گئی ۔ سال 2025 کے دوران فنڈنگ وصول کےنے والے سٹارٹ اپس میں فن ٹیک کا شعبہ نمایاں رہا جبکہ ہیلتھ ٹیک سٹارٹ اپس فنڈنگ کی وصولی کے حوالہ سے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
