• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کالمز

عورت، شاعری اور حدودِ اظہار

نقد و نظر : تنویر روانہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 12, 2025
in کالمز
0
عورت، شاعری اور حدودِ اظہار
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حالیہ دنوں شاعرہ یُسریٰ وصال کا ایک شعر زیرِ بحث آیا

سینے سے ناف تک میرے
دیکھ ذرا سب نشان تیرے ہیں

یہ شعر صرف ایک تخلیق نہیں بلکہ ایک تہلکہ ہے ایک ایسا ارتعاش جس نے ادب کے ایوانوں میں سوالات کی گرد اڑا دی ہے کسی نے اسے جرات کہا، کسی نے بے باکی، مگر درحقیقت یہ وہ مقام ہے جہاں شاعری اور عریانی کے درمیان کی لکیر دھندلا جاتی ہےشاعری اظہارِ احساسات کا نام ہے مگر احساس جب برہنگی کے قریب جا پہنچے تو وہ جمال نہیں رہتا وہ جلال بن جاتا ہے عورت جب اپنی نسائیت کو شعر میں یوں ننگا کرے کہ سینہ اور ناف کے درمیان کے منظر بیان کرے، تو وہ فن کے نہیں، تماش بینوں کے حوالے ہو جاتی ہےعورت کو شاعرہ ہونا زیب دیتا ہے، مگر نسوانی وقار کے ساتھ۔ وہ اگر اپنے احساس کو لفظوں کے پیرہن میں لپیٹ کر پیش کرے تو فکر کے افق پر چاند بن کر اُبھرتی ہے
اور اگر پردۂ الفاظ اتار دے تو بازار کے چراغوں میں تحلیل ہو جاتی ہے
یُسریٰ وصال کا یہ شعر شاعری سے زیادہ معاشرتی اضطراب کی علامت ہے ایک طرف وہ عورت کی آواز بننا چاہتی ہیں دوسری طرف خود اپنی ذات کو تشہیر کی چادر میں لپیٹ رہی ہیں ادب میں جرات اچھی چیز ہے، مگر جب جرات، عریانی میں بدل جائے تو فن، فحش میں ڈوب جاتا ہےافسوس اس بات کا بھی ہے کہ جن اہلِ ادب نے ان کے اس شعر پر تبصرے کیے، انہوں نے بھی عورت کے وقار کو کچلنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، کچھ نے اس شعر کو بہانہ بنا کر عورت کے بدن پر الفاظ کی غلاظت پھینکی کچھ نے ادب کے نام پر بازاری گفتگو کو رائے کا جامہ پہنا دیایہ وہی لوگ ہیں جو عورت کے لفظ کو پڑھنے نہیں، نچانے کے عادی ہیں بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ جس طرح کمنٹس میں گھٹیا ، اور برہنہ الفاظ استعمال کیے گئے بقول انہی لوگوں کے یہ وہی ذہن ہیں جو ناف کے نیچے نشان تلاش کرتے ہیں، مگر شعور کے اوپر کا خلا نہیں دیکھتے
ادب کا کام جسم دکھانا نہیں، روح جگانا ہےشاعرہ اگر سچ کہنا چاہے تو وہ چشمِ تر کی چمک میں، ہجر کی خاموشی میں، یا لمس کے اقرار میں بھی وہ سب کہہ سکتی ہے جو سینے اور ناف کے بیچ نہیں کہنا پڑتاعورت کا قلم جب وقار کے ساتھ چلتا ہے تو وہ تہذیب بن جاتی ہے اور جب وہ برہنگی کے راستے پر اترتا ہے تو لوگ اس کے لفظ نہیں، اس کا بدن پڑھنے لگتے ہیں
یُسریٰ وصال کا شعر شاید ان کے احساسِ شکستگی کا اظہار ہو، مگر یہ یاد رکھنا چاہیے کہ شکستگی بھی شرم کا پردہ اوڑھ کر زیادہ خوبصورت لگتی ہے شاعری اگر نازک احساسات کا بوسہ ہے تو اسے ادب کے آداب میں ہی دیا جانا چاہیے یہ وقت ہے کہ ہم ادب میں حدودِ اظہار پر گفتگو کریں عورت کے لفظوں کو محبت کا استعارہ بننے دیں، بازار کا نعرہ نہ بنائیں اور مردِ شاعر و قاری کو بھی سیکھنا ہوگا کہ ہر لفظ کے اندر عورت کا جسم نہیں، ایک روح چھپی ہوتی ہے

ورنہ بات ناف سے آگے بڑھتی جائے گی
اور ادب، ادب نہیں رہے گا تماشا بن جائے گا

پچھلی پوسٹ

ستائیسویں آئینی ترمیم کا مقصد گورننس اور انصاف کی فراہمی بہتر بنانا ہے، پی ٹی آئی نے 27 ویں ترمیم کے لئے کوئی تجویز پیش نہیں کی،انہوں نے اپنے دور میں آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ

اگلی پوسٹ

دہشت گردی دنیا کیلئے سنگین خطرہ ،اس کے خاتمے کیلئے نہ صرف سکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
دہشت گردی دنیا کیلئے سنگین خطرہ ،اس کے خاتمے کیلئے نہ صرف سکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ

دہشت گردی دنیا کیلئے سنگین خطرہ ،اس کے خاتمے کیلئے نہ صرف سکیورٹی اقدامات بلکہ پارلیمانی تعاون، مالی نگرانی اور اجتماعی سیاسی عزم کی بھی ضرورت ہے، بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کا متفقہ اعلامیہ

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper