• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

معرکہ حق کی کامیابی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں، ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوچکا ،ہر سال 6 لاکھ کروم بکس تیار ہوں گی، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 8, 2025
in پاکستان
0
معرکہ حق کی کامیابی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں، ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوچکا ،ہر سال 6 لاکھ کروم بکس تیار ہوں گی، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔,( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی کامیابی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے دنیا کی بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں، ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوگیا ہے جہاں ہر سال 6 لاکھ تک کروم بکس تیار ہوں گی،گوگل کی پاکستان آمد بڑی خوشخبری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو یہاں نیوز کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کچھ عرصے میں دنیا کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ بات چیت بارے پیش رفت سے آگاہ کرنا مقصود تھا اس حوالے سے خوشخبری بھی ہے کہ گوگل نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے ،اس نے اپنی رجسٹریشن مکمل کرلی ہے اور جلد اپنا دفتر کھولے گی، گوگل کروم بکس کی پاکستان میں پیداوار کا آغاز بھی ہری پور میں کردیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے ساتھ مل کر ٹیک ویلی کمپنی سے پرائیویٹ شراکت داری سے یہ شروع ہوئی ،ہر سال پاکستان میں 5 سے 6 لاکھ کروم بکس تیار ہوں گی جس سے نہ صرف سستی اور بہترین ڈیوائسز تعلیم کے شعبے کے لئے دستیاب ہوں گی بلکہ اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ہری پور کا دورہ کیا جہاں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ 6 سو نوجوان وہاں ملازمت کررہے ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ یہاں سے یہ کروم بکس برآمد بھی کی جائیں، یہ بھی خوش آئند تھا کہ ایک بڑی تعداد انجنیئر زسمیت بچیوں کی بھی یہاں خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گوگل کے ساتھ وزارت کا معاہدہ ہوا ہے کہ نوجوان بچوں کو اے آئی کی ٹریننگ دیں گے،پاکستان میں گوگل کی لیبز قائم کرتے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیکنڈری سکول میں اے آئی کی تعلیم یقینی بنانے جارہے ہیں جس کے لئے وزارت تعلیم سے صوبائی وزارت تعلیم نے بھی تعاون کیا ہے،بلوچستان اور کے پی سے بھی بات چل رہی ہے کہ اے آئی کی تعلیم کو ترجیح دیں۔انہوں نے کہا کہ میٹا کی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا،ٹریننگ دی،میٹا لامہ پلیٹ فارم اردو میں شروع کردیاہے،اب اے آئی کی سہولت قومی زبان میں میسر ہوگی،ان سے بات چیت اور ہمارے بچوں کی کامیابی سے انہیں اس کا ادراک ہوا کہ ہمارے بچے انتہائی قابل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک کی سٹمپفیڈ پاکستان میں لانچ ہوئی جو دنیا کے کئی ممالک میں نہیں ،اس کے ذریعے ٹک ٹاک کے مثبت استعمال سے تعلیمی سہولیات دستیاب ہوسکتی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ معرکہ حق میں آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں جنگ جیتنے اور سائبر فتح کے نتیجے میں سعودی عرب سے معاہدہ ہوا جو بڑی کامیابی ہے.اس کے نتیجے میں گو ٹیلی کام نے بھی پاکستان میں اپنا اے آئی ہب کھولا ہے،اس کے تحت سعودی اور پاکستانی کمپنیوں کو براہ راست مارکیٹس تک رسائی ہوگی،وہ یہاں اپنا دفتر کھول رہے ہیں جس سے ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ا ن کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے رکاوٹوں کو حل کیا گیا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،دنیا کی بڑی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں

پچھلی پوسٹ

وٹامن ڈی کا استعمال متعدد دائمی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے، طبی ماہرین

اگلی پوسٹ

سیالکوٹ،شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش اتوار کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سیالکوٹ،شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش اتوار کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

سیالکوٹ،شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش اتوار کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper