• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

سیالکوٹ،شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش اتوار کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 8, 2025
in پاکستان
0
سیالکوٹ،شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش اتوار کوعقیدت و احترام سے منایا جائے گا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سیالکوٹ,( نمائندہ خصوصی):شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ پیدائش کل اتوار کو ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری و نجی اداروں، علمی و ادبی تنظیموں، تعلیمی اداروں اور سماجی انجمنوں کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز، مذاکرے، مشاعرے اور کلامِ اقبال کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے جن میں قومی شاعر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔سیالکوٹ میں یومِ اقبال کی مرکزی تقریب حسبِ روایت اقبال منزل میں منعقد ہوگی جہاں شاعرِ مشرق کے یومِ ولادت کا آغاز نمازِ فجر کے بعد قرآن خوانی، دعائے مغفرت اور نعت و کلامِ اقبال کی محافل سے کیا جائے گا۔ مرکزی تقریب میں ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی ،صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام گیلانی شرکت کریں گے۔ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پرشہر کی سیاسی، سماجی، تعلیمی اور تجارتی شخصیات کے علاوہ طلبا و طالبات، اساتذہ، ادیب، شعراء اور عام شہریوں کی بڑی تعداد اقبال منزل کا رخ کرتی ہے اوراقبال منزل میں شہریوں کی جانب سے علامہ اقبالؒ کے یومِ ولادت کا کیک کاٹا جاتا ہے۔اس کے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر اقبال کے کلام اور افکار پر مبنی نمائشیں، تصویری گیلریاں، تقاریر اور مشاعرے بھی منعقد ہوتے ہیں ۔بزمِ اقبال، نظریۂ پاکستان فاؤنڈیشن، تحریکِ پاکستان ورکرز ٹرسٹ، اقبال اکیڈمی، اقبال لورز فیڈریشن، اور نظریۂ پاکستان ٹرسٹ سمیت مختلف اداروں کے زیراہتمام ہونے والی ان تقریبات میں علامہ اقبالؒ کے فکر و فلسفہ، خودی کے تصور، اور تحریکِ پاکستان میں ان کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔تقریبات کے دوران مقررین علامہ اقبالؒ کی ملی، فکری اور تعلیمی خدمات پر روشنی ڈالیں گے اور اس عزم کا اظہار کریں گے کہ اقبالؒ کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک مضبوط، خوشحال اور باوقار پاکستان کی تعمیر ممکن ہے۔شہر کے تعلیمی اداروں میں بھی یوم اقبال کی مناسبت سے تقریری مقابلے، کوئز پروگرام، مضمون نویسی کے مقابلے اور کلامِ اقبال کے نعتیہ اور ملی ترانوں کا سلسلہ جاری ہے۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے شاعرانہ کلام اور فلسفیانہ افکار کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں بیداری کی لہر پیدا کی اور تصورِ پاکستان پیش کر کے ملتِ اسلامیہ کو نئی سمت عطا کی۔

پچھلی پوسٹ

معرکہ حق کی کامیابی اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی انتھک کوششوں سے بڑی آئی ٹی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں، ملک میں گوگل کروم بک مینوفیکچرنگ کا آغاز ہوچکا ،ہر سال 6 لاکھ کروم بکس تیار ہوں گی، وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ

اگلی پوسٹ

سعودی عرب،جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح 9نومبر کو ہوگا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سعودی عرب،جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح 9نومبر کو ہوگا

سعودی عرب،جدہ میں حج و عمرہ کانفرنس کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح 9نومبر کو ہوگا

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper