راولپنڈی۔( نمائندہ خصوصی):پاک بحریہ کابحری جہازپی این ایس سیف اپنی جاری غیر ملکی تعیناتی کے سلسلے میں مالے کی بندرگاہ پر پہنچا۔ بندرگاہ پر پہنچنے پر جہاز کا مالدیپ کے حکام کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔جمعہ کوآئی ایس پی آرسے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران مشن کمانڈرنےمالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کے ہائی کمیشن کا
بھی دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔مالدیپ میں قیام کے دوران سرکاری حکام، مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی برادری کے ارکان نےپی این ایس سیف کا دورہ کیا۔ بندرگاہ سے روانگی کے بعد،پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈکے جہازوں کے ساتھ ایک مشترکہ بحری مشق
(پاسیکس)میں حصہ لیا۔پاکستان نیوی کے جہازوں کے مالدیپ کے باقاعدہ دورے دونوں ممالک کے مضبوط دوطرفہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون اور عملی اشتراک کو مزید فروغ دیں گے۔
