اسلام آباد۔,( نمائندہ خصوصی) :وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنائیں گے،کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہیں، مہمان نوازی اور خوش اخلاقی پاکستانی قوم کی پہچان ہے،سفارت کار ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس بھی کھیلیں سکیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے ہفتہ کو ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کےافتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز
چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے شرکت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وفاقی وزیر چوہدری سالک اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پیڈل ٹینس کورٹ سے ڈپلومیٹک کمیونٹی کو کھیل اور تفریح کی معیاری سہولت میسر آئیں گی۔کھیلوں اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کی تزئین و آرائش پر کام شروع کر دیا گیا ہے،تزئین و آرائش کا عمل جلد مکمل کیا جائے گا،ڈپلومیٹک کمیونٹی کو تمام سہولتوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی ۔ڈپلومیٹک کمیونٹی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار اور محفوظ بنانا ہمارا مقصد ہے،اسلام آباد کو عالمی معیار کا دارالحکومت بنائیں گے،کھیل اور ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا اہم ذریعہ ہیں، مہمان نوازی اور خوش اخلاقی پاکستانی قوم کی پہچان ہے،چیئرمین سی ڈی اے اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔
