لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر سیلاب متاثر ہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر روڈزکی بحالی کا کام شروع کردیا گیا ہے- صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، مریم اورنگزیب، کاظم پیرزادہ، صہیب بھرت، رانا سکندر حیات نے اپنی نگرانی میں ہنگامی بنیادوں پر روڈزکی بحالی شروع کروائی ہے-علی پور میں روڈز اور شگاف پر کرنے کے لئے
ہنگامی طور پر ٹیمیں سرگرم ہیں -محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی ٹیمیں سیلاب سے متاثر ہونے والے روڈز کی جلد ازجلد بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں -سیلابی ریلوں کی وجہ سے پڑنے والے شگاف پر کرنے کے لئے بھاری مشینری کا استعمال کیا جا رہاہے-علی پو رکے علاقے میں عارضی پل بنا کر عوام کے لئے کھول دیا گیا -خیر پور سادات کے علاقے میں متاثرہ سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے-بستی دیسی کے قریب سیلاب سے پڑنے والے شگاف کو پر کر دیا گیا ہے-کل کنول روڈ بستی عظیم شاہ میں بھی سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف کو پر کردیا گیا -ماڑی روڈ عظمت پور پر پڑنے والے شگاف کوپر کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے-خیر پور سلطان پور روڈ پر پڑنے والا شگاف پر کر کے سڑک کو عوام کے لئے کھول دیاگیاہے- وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے ٹیم سی ایم کو شاباش دی-

