اسلام آباد( نمائندہ خصوصی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل اور بیٹے کو شہید کرنے کے واقعہ کی مذمت کی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ نے شہید اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل کو خراج
عقیدت پیش کیا اور ان کے خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل نے فرض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا بلند رتبہ پایا،وہ ایک فرض شناس ، محنتی اور قابل افسر تھے۔شہید اے سی محمد افضل ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر محمد افضل اور انکے بیٹے کو شہید کرنے والے درندے عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔
