لاہور( نمائندہ خصوصی) رانا اعجاز نون نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ شجاع آباد کے سیلاب متاثرین کی طرف سے وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیلاب متاثرین کے لئے جو کیا تاریخ میں مثال نہیں ملتی-رانا اعجاز نون نے کہا کہ سینئر منسٹرمریم اورنگزیب، صوبائی وزراء، خاص طورپر کاظم پیر زادہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں -شجاع آباد میں پہلی بارسیلاب کا دورانیہ 20دن سے زیادہ رہا -حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے قابل قدر ہنگامی اقدامات کئے -حکومت کی طرف سے سیلاب متاثرین کو کھانا، خشک راشن او رپانی مل رہاہے،ٹینٹ بھی لگا کر دئیے گئے ہیں -بچوں کے لئے پہلی مرتبہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں ملک پیک مہیا کیا جا رہاہے-اللہ تعالی کے فضل و کرم سے سیلاب کی آفت کا مل جل کر سامنا کیاہے -پہلی دفعہ سیلاب کا دورانیہ 15، 20دن سے زیادہ ہوچکاہے -رانا اعجاز نون نے کہاکہ لوگوں
کے گھر سیلابی ریلے میں ملیا میٹ ہوگئے -تحصیل شجاع آباد کی 39ہزار 546ایکڑ اراضی اور 50ہزار افراد متاثر ہوئے -اریگیشن ڈیپارٹمنٹ بحالی کے لئے تیز رفتاری سے کام کررہاہے -سپر فلڈ تھا، ساڑھے 17لاکھ کیوسک کے بڑے ریلے آئے -اب حفاظتی بند کو مضبوط بنانے کا کام شروع ہے تاکہ آئندہ سیلاب نقصان نہ پہنچا سکے-متاثرین کی بحالی کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھرپور کام کر رہے ہیں -ہیڈ محمد والا کی طرف ساڑھے 5لاکھ کیوسک کا ریلہ آیا-ہیڈ محمد والا سے پانی اکبر بند کے نشیبی علاقو ں کی طرف آیا-پی ڈی ایم اے، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ پر مشتمل ٹیکنیکل ٹیم لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کررہی تھی -رانا اعجاز نون نے کہا کہ عوام سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں -بہت بڑے سیلاب کا سامنا تھا،اللہ تعالی نے ہمیں محفوظ رکھا-تحصیل شجاع آباد میں ریسکیو ورک کے حوالے سے انتظامیہ اور ریسکیو 1122نے شاندار خدمات سرانجام دیں -رانا اعجاز نون نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف سیلاب متاثرین کے بحالی آپریشن کاخود ا علان کریں گی -جتنی جلدی سیلابی ریلے سے پڑنے والے شگاف بند کئے جا رہے ہیں تاریخ میں مثال نہیں ملتی -اریگیشن ڈیپارٹمنٹ نے سیلاب کے دوران ہی شگاف پر کرنے کا کام شروع کردیا تھا -سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان لانے والے مخیر حضرات سے تعاون اشد ضروری ہے-
