اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی ):وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی فوزیہ وقار نے ورلڈ بینک کے وفد سے ملاقات کی۔فوزیہ وقار نے وفد کو ادارہ کے مینڈیٹ، قانونی دائرہ کار اورکردار بارے آگاہ کیا، خاص طور پر کام کی جگہوں اور تعلیمی اداروں میں
ہراسانی کے خلاف تحفظ اور اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری میں خواتین کے جائیداد کے حقوق کے حوالے سے آگاہ کیا۔ورلڈ بینک کے وفد نے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسانی کے کام کو سراہا اور کہا کہ وہ آگاہی پھیلانے، ادارے کی صلاحیت بڑھانے اور عوام تک بہتر رسائی کے لئے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔ دونوں فریقین نے آئندہ مزید شراکت کے امکانات پر بات کی۔یہ ملاقات پاکستان میں محفوظ، مساوی اور سب کے لئے بہتر ماحول بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ہے،وفد میں میسکیرم برانے ریجنل ڈائریکٹر برائے "پلینٹ، MENAAP ریجن” اور کماکشی مبارک سینئر سوشل ڈویلپمنٹ سپیشلسٹ شامل تھیں۔

