لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی پنجاب ٹیم صوبہ بھر میں مصروف عمل ہے-وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں کے فلڈ ریلیف کیمپوں میں مچھرمار، جراثیم کش سپرے اور فوگ سپرے کا آغاز بھی
کر دیا گیاہے-وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پرٹینٹ سٹی میں بھی اینٹی ڈینگی سپرے کا آغازکیا گیاہے-سیلاب متاثرہ علاقوں میں قائم ریلیف کیمپوں کے ٹینٹوں میں بھی فوگنگ کی جارہی ہے-وزیراعلیٰ مریم نوز شریف کی ہدایت پر فلڈریلیف کیمپوں میں صفائی کے بہترین انتظامات،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں متحرک ہیں -وزیراعلی مریم نوز شریف نے اینٹی ڈینگی کمپین مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے-نارووال، ننکانہ صاحب اور پاکپتن سمیت تمام متاثرہ علاقوں میں متعدی بیماری سے بچاؤ کے لئے کمپین جاری ہے-
