لاہور( نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی براہ راست نگرانی میں گجرات میں سیلابی پانی کی نکاسی کا گرینڈ آپریشن تیزی سے جاری ہے-فیصل گیٹ، مین سرکلر روڈ، شاہدولہ گیٹ، تمبل چوک، مچھلی بازار، چوک پاکستان، خواجگان روڈ، تھانہ بی ڈویژن کے علاقے کلئیر کر دئیے گئے -دیگر علاقوں کو کلئیر کرنے کے لئے تیزی سے کارروائی جاری ہے-ریکارڈ وقت میں ریکارڈ مشینری اور ریکارڈ عملے کے ساتھ گجرات شہر سے سیلابی پانی کا نکاس ممکن ہوا ہے-وزیراعلی مریم نوازشریف کے
دورے کے بعد پانچ شہروں کے واسا کی مشینری گجرات پہنچائی گئی -وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ہاؤسنگ، کمیونیکیشن، ورکس، لوکل گورنمنٹ اور اریگیشن کے صوبائی سیکرٹری گجرات پہنچے تھے -وزیراعلی مریم نوازشریف نے فیلڈ میں موجود صوبائی سیکریٹریوں، آپریشن میں شریک تمام اداروں، افسران اور عملے کو شاباش دی-وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاکہ الحمدللہ گجرات میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے- وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ سیلاب کے بعد گجرات اور سیلاب کا شکار ہونے والے شہروں میں نکاسی آب اور سیوریج کا جدید نظام لائیں گے-
