اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے کہا کہیوم فضائیہ کے اس تاریخی دن پر میں پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.پاک فضائیہ کے تمام بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں.بلا شبہ پاک فضائیہ کے بانیان نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق پاک فضائیہ کی اعلی درجے اور صف اول کی ادارے کے طور پر بنیاد رکھی جو تمام پیشہ وارانہ
پہلوؤں پر معیاری کام جاری رکھے ہوئے ہے اور پیشہ ورانہ مہارت میں دنیا کی کسی بھی فضائیہ سے کم نہیں۔آج کا دن پاکستان ائیر فورس کے اہلکاروں کی بہادری اور قربانیوں کی یاد مناتا ہے، خاص طور پر ان لوگوں نے جنہوں نے1965 کی پاک بھارت جنگ کے دوران پاکستان کا دفاع کیا۔ یہ دن پاک فضائیہ کے شہداء کو ان کی جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے کے لیے وقف ہے۔یہ دن منانے کا مقصد آنے والی نسلوں کے لیے لگن اور بہادری کی علامت، اور انہیں قوم کی حفاظت کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ہمیں فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے ان دہائیوں میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت،اور طاقت کے بے پناہ جوہر دکھاتے ہوئے فضائی جنگی معرکوں میں اپنی دھاک بٹھائی۔حالیہ تاریخ میں پاک فضائیہ نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر معرکہ حق بنیان المرصوص میں فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہوئے جس طرح دشمن کو چاروں شانے چیت کیا اس نے پوری دنیا کو حیرت زدہ کیا۔بے شک پاک فضائیہ کی یہ معیاری کارکردگی، بے باک قیادت، جنگجو سپوتوں کی ہنر مندی،اعلی حکمت عملی، اور کثیر الجہتی
جنگی صلاحیتوں پر مؤثر عمل درآمد کا مظہر تھی ۔ پاک فضائیہ کی ناقابل تسخیر کثیر الجہتی جنگی صلاحیتیں حالیہ سالوں میں پاک فضائیہ کی جدت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مجھے اس بات پر خصوصی فخر ہے کہ پاک فضائیہ نے اپنی تابناک تاریخی روایت کو زندہ رکھتے ہوئے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔پاک فضائیہ کے ہمارے ہیروز نے اپنی بہادری سے ثابت کیا کہ دشمن کتنا ہی مضبوط اور ہتھیاروں سے لیس کیوں نہ ہو وہ کبھی جذبے اور ہمت کو شکست نہیں دے سکتا۔آج کی پاک فضائیہ، ان بہادر سپوتوں کو ایک جیتا جاگتا خراج تحسین ہے جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر فضائیہ کی تاریخ رقم کی مجھے یقین ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاک فضائیہ ہر موقع اور معیار پہ پورا اترتی ہوئی اپنے ملک کی خود مختاری، زمینی حدود اور علاقائی سالمیت کا ہمیشہ بھرپور تحفظ کرتی رہے گی۔
پاکستان فضائیہ زندہ باد
پاکستان پائندہ باد

