مانسہرہ۔(نمائندہ خصوصی ):ناران کے سیاحتی مقام جھیل روڈپر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی نگرانی میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ
کی سربراہی میں فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ریسکیو 1122 کی ٹیم اورکاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری بروقت موقع پر پہنچائی گئی اور لینڈ سلائیڈنگ سے پیدا ہونے والے ملبہ کو ہنگامی بنیادوں پر صاف کیا گیا۔ سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور پھنسے ہوئے سیاحوں کی جیپس کو محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا ہے۔کسی
جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پہاڑی علاقوں میں سفر کرتے وقت احتیاط برتیں اور موسمی پیشگوئیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سفر کا پلان بنائیں۔


