اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)پاک فوج کی کور آف انجینئرز کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے بونیر، شانگلہ اور سوات میں
ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہےجہاں وہ جدید آلات کے ذریعے ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو تلاش کر رہے ہیں۔
ساتھ ہی بہادر جوان ٹوٹے ہوئے پل اور بند راستے کھول کر متاثرہ علاقوں تک امدادی رسائی یقینی بنا رہے ہیں۔ پاک فوج اور
فرنٹیئر کور نارتھ کے مزید دستے گزشتہ شب سے متاثرہ علاقوں میں کام سنبھالے ہوئے ہیں، اور موسم کی سختیوں کے باوجود ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ادویات، کھانے اور دیگر ضروری اشیاء متاثرین تک پہنچائی جا رہی ہیں۔

