کراچی سانگھڑ( نمائندہ خصوصی: کرائم رپورٹر)سانگھڑ میں غیر طبعی موت کا شکار ہونے والے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کے والدین اور بھائی امریکا سے کراچی پہنچ گئے، خاور کے والد نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا۔ڈان نیوز کے مطابق خاور حسین کے والد
رحمت حسین باجوہ، ان کی والدہ اور بھائی کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے، جہاں سے وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوگئے، وہ میت لے کر سانگھڑ جائیں گے، خاور حسین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر عید گاہ گراؤنڈ سانگھڑ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم خاور حسین کے والد رحمت حسین باجوہ نے اپنے بیٹے کی خودکشی کا تاثر یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا
ہے، انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے زمین یا کسی بھی قسم کا کوئی تنازع نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میرا بیٹا بہت بہادر اور دلیر تھا، خود سے گولی مار کر جان لینے کی کوئی وجہ نہیں ہے، یہ قتل ہی لگتا ہے، لیکن اس وقت پولیس کی تفتیش جاری ہے، دیکھیں کیا حقائق سامنے آتے ہیں، ہم یہاں موجود نہیں تھے، اس لیے زیادہ معلومات نہیں کہ اس وقت پولیس کی تحقیقات کس مرحلے میں ہیں۔c صحافی خاور حسین کی موت کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کے حکم پر جے آئی ٹی قائم جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی سندھ آزاد خان تنولی کریں گےڈی آئی جی عرفان بلوچ، ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر جے آئی ٹی ممبرز ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ بھی جے آئی ٹی کا حصّہ صحافی خاور حسین کی موت کے اسباب و محرکات کی تحقیقات کی جائیں گی
