• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کو نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 6, 2024
in پاکستان
0
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کو نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(اسٹاف رپورٹر ):عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن (ایس ایل ایف)کو نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ایس ایل ایف کی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے کی جانی والی کوششوں کے ساتھ ساتھ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جنگلی حیات کے تحفظ، مقامی لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا اعتراف ہے۔ ایک سال کے دوران ایس ایل ایف کو دوسرا ملکی سطح کا ایوارڈ ملاہے۔اس سے قبل ایس ایل ایف کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر الدین کو 2023 میں ورلڈ مائونٹین ڈے کے موقع پر ایس ایل ایف مائونٹین کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن نیٹ ورک (Devcom-Pakistan)، پاکستان انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی اور دیگر اداروں نے بہترین ماحول دوست اقدامات کو اجاگر کرنے کے لیے پاکستان انوائرنمنٹل ایوارڈ متعارف کرائے ہیں۔ عالمی یوم ماحولیات کو دیا جانے والا یہ ایوارڈ کارپوریٹ سماجی ذمہ داری اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالوں سے ان تنظیموں کے ذمہ دارانہ کردار کو تسلیم کرتا ہے۔ایس ایل ایف سنو لیپرڈ پروگرام کے ذریعے ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کی 50 وادیوں میں 40,000 گھرانوں کو سہولیات پہنچانے میں سرگرم عمل ہے،پروگرامز میں خاص طور پر ایکو سسٹم ہیلتھ پروگرام کے تحت سالانہ 400,000 مویشیوں کی ویکسنیشن کی جاتی ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں رہائش پذیر کمیونٹیز کے مال مویشی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں اور مویشیوں پر مبنی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔معاشی بہتری کے لئے ذمہ دار سیاحت، متبادل توانائی کی فراہمی اور پھلدار درختوں کی شجرکاری جیسے اقدامات بھی شروع کئے ہیں جس سے 20,000 سے زیادہ گھرانوں کو فائدہ پہنچا ہے۔ 40,000 مربع کلومیٹر پر کی گئی وسیع تحقیق نے حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو سمجھنے اور حساس ماحولیاتی نظام میں بقائے باہمی کے لیے موثر حکمت عملی کے لئے کئی اہم تجاویز بھی سامنے لائی گئیں۔ 900 سے زائد افراد کو جنگلی حیات کے سروے کی تکنیکوں میں تربیت اور اعلیٰ تعلیم کے لئے سپورٹ فراہم کی گئی ہےجس کے نتیجے میں 50 طلبہ نے ایم فل اور 6 نے پی ایچ ڈی کی ڈگریاں حاصل کر لی ہیں۔ملکی سطح پر اہم ایوارڈ سے نوازے جانے پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علی نواز نے تمام ذمہ دار اداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جنگلی حیات اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ایس ایل ایف کی کوششوں کو مزید بہتر طریقے سے جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ڈاکٹر نواز نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ فائونڈیشن اینگیج،ایجوکیشن اینڈ کنزرو کے رہنما اصولوں کے تحت متعدد اقدامات کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کوششوں کا مقصد کمیونٹی کی شمولیت کو فروغ دینا، ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے آگہی اور مستقبل کی نسلوں کے لیے جنگلی حیات کے تحفظ کو یقینی بنانا شامل ہیں۔ ڈاکٹر نواز نے جنگلی حیات اور ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے لیے ایس ایل ایف کی طرف سے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پچھلی پوسٹ

بی آئی ایس پی کے ذریعے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، چیئرپرسن روبینہ خالد

اگلی پوسٹ

کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، ، قیصر احمد شیخ

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، ، قیصر احمد شیخ

کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، ، قیصر احمد شیخ

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper