• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بی آئی ایس پی کے ذریعے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، چیئرپرسن روبینہ خالد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 5, 2024
in پاکستان
0
بی آئی ایس پی کے ذریعے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں، چیئرپرسن روبینہ خالد

Islamabad: June 5, 2024: Chairperson Benazir Income Support Programme (BISP), Mrs. Rubina Khalid and Secretary Amer Ali Ahmad engage with officers from NIM Peshawar's 40th Mid-Career Management Course, highlighting BISP's groundbreaking initiatives and future plans.

0
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہےکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہیڈ کوارٹرز کے دورے پر آنے والے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ پشاور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وفد میں 40 ویں مڈ کیرئیر مینجمنٹ کورس کے 18 شرکاء شامل تھے جنہوں نے پروگرام کے آپریشنز اور اثرات کے بارے میں بصیرت حاصل کرنے کے لئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قیادت سے ملاقات کی۔روبینہ خالد نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ اس پروگرام کا آغازسال 2008میں ہوا اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہدایات کے مطابق بینظیر

انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت کی اصل حقدار خاتون خانہ کو ٹھہرایا گیا تاکہ خواتین کی مالی آزادی کو فروغ دیا جا سکے۔بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مشترکہ کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے روبینہ خالد نے کہاکہ ہم نے مستحق خاندانوں کے ممبران کو ہنر اور تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لئے مختلف تنظیموں کے ساتھ شراکت داری کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے ہیں تاکہ وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکر اپنے خاندانوں کو غربت سے باہر نکال سکیں۔اس سے قبل میٹنگ میں سیکرٹری بینظیر انکم سپورٹ پروگرام عامر علی احمد نے پروگرام کے بنیادی اقدامات کا وسیع جائزہ پیش کیا جس میں کفالت، تعلیمی وظائف، نشوونما، انڈر گریجویٹ سکالرشپ اور نیشنل سوشل اکنامک رجسٹری شامل ہیں۔ انہوں نے ادائیگی کے نئے ماڈل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اس ماڈل کے تحت چھ بینکوں کے ذریعے مستحق خاندانوں میں رقوم کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔ عامر علی احمد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پاس مستحق گھرانوں کا مستند ڈیٹا بیس موجود ہےجسے مختلف سرکاری اور نجی تنظیمیں سماجی تحفظ کے مختلف منصوبوں کے لئے استعمال کرتی ہیں۔ ماؤں اور بچوں میں اسٹنٹنگ اور غذائیت کی کمی کے مسائل پر قابو پانے کیلئے نشوونما پروگرام اہم کردار ادا کررہا ہے۔ یہ دورہ تفصیلی سوال و جواب کے سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہوا جہاں شرکاء نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قیادت کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے پروگرام کے سٹریٹجک اقدامات کے بارے میں اہم معلومات حاصل کیں ۔

پچھلی پوسٹ

کراچی: امریکی حکومت کی شکایت پر انسانی اسمگلنگ کے الزام میں صارم برنی گرفتار

اگلی پوسٹ

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کو نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کو نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا

عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر سنو لیپرڈ فائونڈیشن کو نیشنل بائیو ڈائیورسٹی کنزرویشن ایوارڈ سے نوازا گیا

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper