• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home بزنس

روس اور ایران کا ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے اہم قدم

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 25, 2022
in بزنس
0
روس اور ایران کا ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے اہم قدم
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ماسکو: امریکی اقتصادی پابندیوں کے شکار دو ممالک روس اور ایران نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مقامی کرنسیوں میں لین دین پر انحصار کریں گے، تاکہ ڈالر کمزور ہو۔

تفصیلات کے مطابق دنیا میں گیس کے 37 فی صد اور تیل کے 15 فی صد ذخائر رکھنے والے دو ممالک ایران اور روس توانائی کے رابطوں میں اضافے کے لیے متحرک ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں پیٹرو ڈالر کمزور ہو سکتا ہے۔

ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ اقتصادی لین دین سے روس اورایران کے مقامی کرنسیوں پر انحصار کی وجہ سے ڈالر کم زور ہو کر مقامی کرنسیاں عالمی تجارت میں ڈالر پر غلبہ حاصل کر سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران اور روس، تیل اور گیس کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے 2 ممالک کی حیثیت سے اب اپنے توانائی کے شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

ایران اور روس کے درمیان تیل اور گیس کی صنعت میں دوطرفہ تعاون میں اضافہ ایک طرف اقتصادی نقطہ نظر سے بہت اہم ہے، جو تیل اور گیس کی عالمی منڈیوں میں دونوں ممالک کے حصے میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، دوسری طرف اس میں وسیع سیاسی پہلو بھی شامل ہیں۔

چوں کہ دونوں ممالک امریکی پابندیوں کی زد میں ہیں، اس لیے یہ معاملہ کچھ زیادہ اہمیت کا حامل ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون ان پابندیوں پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ جو بائیڈن انتظامیہ کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی امریکی قومی سلامتی کی حکمت عملی بھی تبدیل ہو گئی ہے، اور ایران، روس اور چین کو غیر جمہوری ممالک کے طور پر درجہ بند کیا جانے لگا ہے، جب کہ روس نے اسے سرد جنگ کی طرف پیش قدمی قرار دیا۔

اس صورت حال سے نمٹنے اور امریکی پابندیوں کے اثرات کو کم کرنے کے لیے روس، غیر ڈالر تجارتی نظام کی طرف پیش قدمی کر رہا ہے، اور اس سلسلے میں دو طرفہ اور کثیر جہتی تعلقات میں قومی کرنسی کے استعمال پر زور دینے لگا ہے۔

پچھلی پوسٹ

اسٹیٹ بینک آج بینکوں کے لئے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

اگلی پوسٹ

گوگل اور فیس بک کو اب قانون کے دائرے میں آنا ہوگا

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
گوگل اور فیس بک کو اب قانون کے دائرے میں آنا ہوگا

گوگل اور فیس بک کو اب قانون کے دائرے میں آنا ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

بھلا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی۔

بھلا دی ہم نے جو اسلاف سے میراث پائی تھی۔

مہارت دنیا کا سب سے بڑا حسن ہے

مہارت دنیا کا سب سے بڑا حسن ہے

وفاقی اردو یونیورسٹی: اراکینِ سینٹ اور ڈپٹی چیئر سینٹ کی تقرری کے معاملہ پر ایوانِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس آمنے سامنے آگئے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی: اراکینِ سینٹ اور ڈپٹی چیئر سینٹ کی تقرری کے معاملہ پر ایوانِ صدر اور وزیر اعظم ہاؤس آمنے سامنے آگئے۔

وفاقی اردو یونیورسٹی :  قائم مقام وائس چانسلر، قائم مقام رجسٹرار کے لئے بااثر حلقوں کی آشیرباد،.ایک اور متنازعہ سلیکشن بورڈ کا انعقاد

وفاقی اردو یونیورسٹی : قائم مقام وائس چانسلر، قائم مقام رجسٹرار کے لئے بااثر حلقوں کی آشیرباد،.ایک اور متنازعہ سلیکشن بورڈ کا انعقاد

پرویز الٰہی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھل گئی

پرویز الٰہی کے خلاف جنگلات اراضی کیس کی فائل دوبارہ کھل گئی

ڈپٹی کمشنر ملیر کی سینئر کلرک کے رشوت لینے کے معاملہ پر پیش رفت:ڈپٹی کمشنر ملیر کی سینئر کلرک شبانہ کنول قربانی کا بکرا بنایا گیا

وفاقی اردو یونیورسٹی: قاوائس چانسلر اور رجسٹرارکے  غیر قانونی اقدامات ؛یونیورسٹی  باپ کی جاگیر  میں  تبدیل

وفاقی اردو یونیورسٹی: قاوائس چانسلر اور رجسٹرارکے غیر قانونی اقدامات ؛یونیورسٹی باپ کی جاگیر میں تبدیل

پاکستان میں مذہبی جنونیت                   ( حصہ اول )    ( تحریر مسعود انور)

پاکستان میں مذہبی جنونیت ( حصہ اول ) ( تحریر مسعود انور)

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع فرینڈز آف کشمیر  کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاج ۔

اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع فرینڈز آف کشمیر کے زیراہتمام بھارت کیخلاف احتجاج ۔

لیہ پورنو گرافی کیس کا ڈراپ سین :متاثرہ خاتون خود پورن ویڈیو بناکر لوگوں کو بلیک میل کرنے لگی ،پولیس حکام

لیہ پورنو گرافی کیس کا ڈراپ سین :متاثرہ خاتون خود پورن ویڈیو بناکر لوگوں کو بلیک میل کرنے لگی ،پولیس حکام

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

2 ماہ میں پاکستان کو بیرونی قرض اور فنڈنگ کی مد میں 5 ارب 31 کروڑ ڈالرز موصول

2 ماہ میں پاکستان کو بیرونی قرض اور فنڈنگ کی مد میں 5 ارب 31 کروڑ ڈالرز موصول

ستمبر 27, 2023

نگراں وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چینی سفیر کی ملاقات

ستمبر 27, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper