• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

دسمبر کی بارشیں اب جنوری میں ہوں گی، موسم سرما میں کم بارشوں کی بھی پیشگوئی؟؟؟؟؟؟ آسیہ انصر کی بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر خصوصی رپورٹ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 19, 2022
in پاکستان
0
دسمبر کی بارشیں اب جنوری میں ہوں گی، موسم سرما میں کم بارشوں کی بھی پیشگوئی؟؟؟؟؟؟ آسیہ انصر کی بی بی سی اردو ڈاٹ کام پر خصوصی رپورٹ
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

سردیوں کی بارشوں کے لیے ابھی مزید انتظار کیجیے کیونکہ دسمبر کے آخری دس دن بھی بارشوں کا کوئی سلسلہ شروع ہونے کا امکان نہیں جبکہ جنوری اور فروری میں بھی معمول سے قدرے کم بارشوں کا امکان ہے۔اس سال کے بقایا دنوں میں بھی پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔اگر آپ کو بھی خزاں رسیدہ موسم کے گزرنے کے بعد اب جاڑے کا انتظار ہے تو پھر جان لیجیے کہ طویل انتظار کی گھڑیاں ابھی ختم ہونے کو نہیں اور کچھ دن مزید خشک موسم کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر ظہیر الدین بابر کے مطابق رواں برس دسمبر غیر معمولی طور پر خشک جا رہا ہے اور ملک کے زیادہ تر حصوں میں کوئی خاطر خوا بارش نہیں ہو سکی، خاص طور پر ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک ہے اور اب سردیوں کے باقی ماندہ مہینوں میں جنوری اور فروری رہ جاتے ہیں ان کے مطابق ’سردیوں کی باقاعدہ بارشیں اب جنوری 2023 میں برس سکیں گی جس کے بعد درجہ حرارت گرے گا اور سردی بڑھے گی۔‘
محکمہ موسمیات کے مطابق ’اس برس مجموعی طور پر بارشوں کی تعداد معمول سے کم دیکھ رہے ہیں۔ دسمبر کے آخری ہفتے میں کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں بارش نہیں لیکن اسلام اباد، راولپنڈی اور مری سمیت خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود ہو گا، جس میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے اور دور دراز پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔‘ظہیر الدین بابر کے مطابق سردیوں کی بارشیں عام طور پر گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا، پنجاب کے بالائی سندھ کے بعض بالائی میدانی علاقوں، بلوچستان کے شمال مغربی حصوں تک محدود رہتی ہیں۔ان کے مطابق اس بار سرما میں جنوری اور فروری میں اوسط سے کچھ کم بارشوں کا امکان ہے تاہم بعض پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری بھی ہو سکتی ہے
پاکستان میں سردیوں کا دورانیہ سکڑ رہا ہے‘
اکتوبر کے ختم ہونے کے ساتھ ہی جب سال کا گیارہواں ماہ شروع ہوتا ہے تو خصوصاً بالائی علاقوں میں رہنے والے سردی کے استبقال کے لیے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں اور جیسے ہی سرما کی پہلی بارش برستی ہے تو بنیان، گلوبند، جرسیاں، کوٹ اور گرم جرابیں استعمال کر کے سردی کی شدت سے بچنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن ان دنوں تو صبح کے وقت پہنا گیا سوئیٹر دھوپ میں چبھنے لگتا ہے۔دسمبر میں دھوپ کی یہ حدت کیا غیر معمولی ہے؟ اس سوال کا جواب سابق ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے دیا، جو ان دنوں بقائے ماحول کے لیے کام کرنے والے عالمی ادارے آئی یو سی این کے ساتھ وابستہ ہیں۔ان کے مطابق ‘دسمبر کے تیسرے ہفتے میں اسلام آباد میں رات کا درجہ حرارت صفر کو پہنچ جاتا تھا جو ان دنوں تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔ اگر اسلام آباد کی ہی بات کریں تو دن کے وقت بھی دھوپ میں حدت ہے اور ان دنوں درجہ حرارت معمول سے اوسطاً تین سے چار ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ جا رہا ہے۔‘
غلام رسول کے مطابق ’ہر سال گرمی کا ریکارڈ بنتا جا رہا ہے۔ ابھی تو سردی آئی ہی نہیں۔ کچھ برس قبل تک اسلام آباد میں اکتوبر میں کوٹ اور سوئیٹر نکل آتے تھے اب سردیوں کا دورانیہ سکڑ رہا ہے۔‘ان کے مطابق اس بار ابھی تک بالائی علاقوں میں سردی آئی ہی نہیں۔ پاکستان میں دو دہائیوں سے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے موسم کے پیٹرن میں تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق ’پاکستان میں لانینا (سمندروں کے پانی کے درجہ حرارت میں تبدیلی سے آب و ہوا کی تبدیلی کا نظام) کا تیسرا سال ہے اور یہ پیٹرن مارچ اپریل تک ختم ہو گا۔‘
لانینا کے زیر اثرمون سون کی بارشیں زیادہ اور سردیوں کی بارشیں کم ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں اس لیے اب تک بارشیں نہیں ہوئیں اور جو بارشیں ہوں گی بھی وہ معمول سے قدرے کم کی پیشگوئی کی جا رہی ہے
سرما کی بارشیں وقت پر نہ ہونے سے ایک تو خشک موسم کے دیگر نقصانات کے علاوہ اس کے انسانی صحت پر منفی اثرات ہوتے ہیں۔ماہرین صحت کےمطابق فلو کا زیادہ اور بار بار ہونا، جِلد، آنکھوں اور سانس کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے مگر اس کا ایک اور بہت منفی اثر ہے جو ہماری فصلوں پر پڑتا ہے۔ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق دسمبر میں بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسان ہاتھ پر ہاتھ دھرے بارش کی دعائیں کیا کرتے ہیں جبکہ جنوری کے آخر اور فروری کی بارش فصلوں کے لیے نقصان کا باعث بن جاتی ہے۔ان کے مطابق ’سردیوں کی بارشیں نومبر کے وسط سے شروع ہوتی تھیں اور آہستہ آہستہ ہلکے ردھم کے ساتھ یہ بارشیں مسلسل کئی دن تک برستی تھیں جو گندم کی فصل کو افزائش دیتی تھیں اور فصل لہلہلاتی تھی۔‘ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ ’سردیوں کی بارش دیر سے ہونے کا فصل پر منفی اثر ہوتا ہے۔ گندم کا دانہ جب بن جاتا ہے تو اس وقت فصل کو خشک موسم چاہیے ہوتا ہے تاکہ فصل پکے اور کٹائی کے مرحلے مکمل ہوں۔‘ان کے مطابق ’اب جب گندم تیار ہونے پر ہوتی ہے تو تاخیر سے ہونے والی بارش برس جاتی ہے۔ تو اس بے وقت کی بارش سے ایک طرف معیار گرتا ہے دوسری جانب فصل کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔‘محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال جہاں سرما کی بارشیں مجموعی طور پر اوسط سے کچھ کم ہوں گی وہیں بارشیں کم ہونے سے سردی میں بالائی علاقوں کے درجہ حرارت بھی معمول سے تھوڑا زیادہ ہو سکتے ہیں۔تاہم پہاڑی علاقوں میں برف باری کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ برف باری کے دوران کسی وقت بھی وقت صورتحال شدت اختیار کر جاتی ہے اور اس حوالے سے بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے

پچھلی پوسٹ

ایس ایس پی لاڑکانہ ڈاکٹر محمد عمران خان کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام کے انتظامات کا جائزہ

اگلی پوسٹ

کراچی:بھینس کالونی ملیراور اطراف میں قائم بھینس باڑوں، نجی فیکٹریوں میں شہر قائد کے باسیوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی مرکزی لائین سے غیر قانونی کنیکشن فراہم کیے جانے کا انکشاف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی:بھینس کالونی ملیراور اطراف میں قائم بھینس باڑوں، نجی فیکٹریوں میں شہر قائد کے باسیوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی مرکزی لائین سے غیر قانونی کنیکشن فراہم کیے جانے کا انکشاف

کراچی:بھینس کالونی ملیراور اطراف میں قائم بھینس باڑوں، نجی فیکٹریوں میں شہر قائد کے باسیوں کو پینے کا پانی سپلائی کرنے والی مرکزی لائین سے غیر قانونی کنیکشن فراہم کیے جانے کا انکشاف

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper