• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پی ایس ایل ۔11،کراچی کنگز کی شاندار واپسی، خوشدل شاہ کے چھکوں نے قلندرز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اپریل 23, 2026
in کھیل
0
پی ایس ایل ۔11،کراچی کنگز کی شاندار واپسی، خوشدل شاہ کے چھکوں نے قلندرز کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاہور(اسپورٹس رپورٹر):قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کی جارحانہ بلے بازی اور کپتان ڈیوڈ وارنر کی ذمہ دارانہ اننگز کی بدولت لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔200رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی شروعات مایوس کن رہی جب جیسن رائے جلد پویلین لوٹ گئے۔ تاہم، کپتان ڈیوڈ وارنر نے ایک اینڈ سنبھالے رکھا اور 44 گیندوں پر 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھارا۔ ریضا ہینڈرکس (10) اور سلمان آغا (14) کے جلد آٹ ہونے کے بعد معین علی نے میچ کا پانسہ پلٹا۔ معین علی نے محض 17 گیندوں پر 39 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں چار فلک شگاف چھکے شامل تھے۔انہوں نے وارنر کے ساتھ مل کر 58 رنز کی اہم شراکت داری قائم کی جس نے کراچی کی جیت کی امیدیں روشن کیں۔میچ کا اصل رخ اس وقت بدلا جب خوشدل شاہ میدان میں اترے۔ انہوں نے ناقابلِ یقین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 14 گیندوں پر 44 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ خوشدل شاہ نے شاہین شاہ آفریدی کے ایک ہی اوور میں جارحانہ بیٹنگ کر کے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اور آخر میں لگاتار دو چھکے جڑ کر 8 گیندیں قبل ہی اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔اس سے قبل، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز کا بھاری مجموعہ ترتیب دیا تھا۔ قلندرز کی اننگز کی بنیاد فخر زمان اور عبداللہ شفیق کے درمیان 110 رنز کی شاندار شراکت پر رکھی گئی تھی۔فخر زمان نے 41 گیندوں پر 61 جبکہ عبداللہ شفیق نے 36 گیندوں پر 62 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔محمد فاروق کی جلدوکٹ گرنے کے بعد دونوں بلے بازوں نے کراچی کے بالرز پر دبا برقرار رکھا۔ تاہم، معین علی نے دو اہم وکٹیں لے کر رنز کی رفتار کو بریک لگایا۔ اننگز کے اختتام پر سکندر رضا (18 ناٹ آٹ)، ڈینئل سیمز (20) اور شاہین شاہ آفریدی (10) نے اسکور کو 199 تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔کراچی کنگز کی جانب سے معین علی سب سے کامیاب بالر رہے جنہوں نے 26 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ حسن علی اور رضوان اللہ نے ایک ایک وکٹ لی۔ لاہور قلندرز کی طرف سے عبید شاہ نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آٹ کیا، لیکن خوشدل شاہ اور وارنر کی بلے بازی کے سامنے قلندرز کا دفاع ریت کی دیوار ثابت ہوا۔

پچھلی پوسٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا اچھرہ میں تین معصوم بچوں کے قتل پراظہار افسوس، واقعہ کی فوری رپورٹ طلب

اگلی پوسٹ

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع، ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی ’کوئی جلدی نہیں‘

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع، ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی ’کوئی جلدی نہیں‘

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع، ٹرمپ کو ایران کے ساتھ معاہدے کی ’کوئی جلدی نہیں‘

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper