• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ‘

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 13, 2025
in کھیل
0
پاکستان کو تین دہائیوں بعد ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست: ‘
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لندن( :بی بی سی اردو ڈاٹ کام)ویسٹ انڈیز نے تاروبا میں تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 202 رنز سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے نام اپنے کر لی ہے۔ ایسا 30 سال سے زیادہ عرصے کے دوران پہلی بار ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی ہے۔پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے تھی جس پر میزبان ٹیم نے 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے کپتان شائے ہوپ نے محض 94 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جس میں پانچ چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔ جبکہ آٹھویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آنے والے جسٹن گریوز نے 24 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ ان دونوں بلے بازوں نے اننگز کے آخر میں ٹیم کو سکور بورڈ پر اچھا ہدف مقرر کرنے میں مدد دی۔فاسٹ بولر نسیم شاہ نے میچ میں دو وکٹیں حاصل کیں مگر وہ کچھ مہنگے ثابت ہوئے۔ انھوں نے 10 اوورز میں 72 رنز دیے۔ سپنر ابرار احمد نے 34 رنز دے کر دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا مگر ان سے صرف نو اوورز کے لیے بولنگ کرائی گئی۔ سپنرز محمد نواز اور صائم ایوب کو ایک، ایک وکٹ ملی۔میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بلے بازوں کو آغاز سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ صرف آٹھ رنز پر پاکستان کی تین وکٹیں گِر چکی تھیں جس میں دونوں اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کے علاوہ کپتان محمد رضوان صفر پر آؤٹ ہوئے۔بابر اعظم کریز پر 23 گیندوں کے مہمان رہے۔ وہ نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان چاروں پاکستانی بلے بازوں کی وکٹیں ویسٹ انڈیز کے بولر جیڈن سیلز نے حاصل کیں۔پاکستانی اننگز کے ٹاپ سکورر سلمان آغا تھے جنھوں نے 30 رنز بنائے۔حسن علی اور ابرار احمد سمیت کل پانچ بلے باز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد نواز 23 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔جیڈن سیلز نے صرف 18 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں جو یقیناً ان کے کیریئر کا ایک یادگار سپیل مانا جائے گا۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق ایسا صرف چوتھی بار ہوا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو کسی میچ میں 200 سے زیادہ رنز سے فتح حاصل ہوئی ہے۔اگر آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ پر نظر دوڑائی جائے تو سیریز کے آغاز میں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ درجوں کا فرق تھا: پاکستان کی پوزیشن چوتھی جبکہ ویسٹ انڈیز کی 10ویں تھی۔ مگر اب پاکستان کی پوزیشن پانچویں اور ویسٹ انڈیز کی نویں ہے اور یہ فاصلہ چار درجوں کا رہ گیا ہے۔کرکٹ تجزیہ کار مظہر ارشد کے مطابق 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے کے بعد سے پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف کبھی دو طرفہ ون ڈے سیریز نہیں ہارا تھا۔انھوں نے لکھا کہ آخری بار جب پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز ہارا تھا تو اس وقت کوئی موجودہ پاکستانی کھلاڑی پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ ’عمران خان کھیل رہے تھے، ون ڈے سفید کِٹس میں کھیلا جاتا تھا، لاہور سے اسلام آباد موٹروے نہیں تھی، سوزوکی مہران ایک لاکھ روپے کی اور پیٹرول 11 روپے فی لیٹر تھا۔‘کئی صارفین بابر اعظم پر تنقید کرتے نظر آئے۔ جیسے صارف ہارون نے لکھا کہ ان میں ‘پاکستان کا بہترین بلے باز بننے کی صلاحیت تھی۔’کرکٹ تجزیہ کار نعمان نیاز نے کہا کہ اس میچ میں پاکستان کو ’شکست نہیں ہوئی بلکہ یہ سرنڈر تھا۔‘

پچھلی پوسٹ

گورنر ہاؤس کراچی میں معرکہ حق، جشن آزادی کنسرٹ میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ

اگلی پوسٹ

ماحولیاتی تعاون چین اور پاکستان کو دوستی کے نئے رشتے میں جوڑ رہا ہے، پاکستانی سفیر

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ماحولیاتی تعاون چین اور پاکستان کو دوستی کے نئے رشتے میں جوڑ رہا ہے، پاکستانی سفیر

ماحولیاتی تعاون چین اور پاکستان کو دوستی کے نئے رشتے میں جوڑ رہا ہے، پاکستانی سفیر

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper