• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پنڈی ٹیسٹ جیت کرپاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی

ساجد خان پلیئر آف دی سیریز قرار،پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر چوتھی ٹیسٹ سیریز جیتی

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اکتوبر 30, 2024
in کھیل
0
پنڈی ٹیسٹ جیت کرپاکستان نے انگلینڈ کیخلاف سیریز 1-2 سے اپنے نام کی
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

راولپنڈی (رپورٹ: محمد قیصر چوہان) راولپنڈی ٹیسٹ میں ساجد خان اور نعمان علی پر مشتمل اسپن جوڑی نے انگلش بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچا کرپاکستان کو 9 وکٹوں سے فتح دلا کر 3 میچز کی سیریزمیں 1-2 سے سرخرو کردیا۔پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا، پاکستان نے آخری ہوم ٹیسٹ سیریز جنوری 2021 میں جنوبی افریقا کے خلاف جیتی تھی۔پاکستان کو 2022 میں آسٹریلیا، انگلینڈ اور 2024 میں بنگلادیش سے گھر میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر چوتھی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔اس سے قبل 2005 میں پاکستان نے انگلینڈ کو اپنی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 8 سال بعد ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی۔یواے ای میں 16-2015 میں تین ٹیسٹ کی سیریز میں پاکستان نے دو صفر سے کامیابی حاصل کی تھی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔پنڈی ٹیسٹ میچ کے تیرے دن ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹرز پاکستانی اسپنرز کے آگے بے بس دکھائی دیے، انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے صرف 36 رنز کا ہدف ملا تھا۔وہ پاکستان نے صرف ایک وکٹ گنواکر پورا کرلیا، صائم ایوب 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان نے باآسانی 3.1 اوورز میں 36 رنز کا ہدف مکمل کرلیا۔کپتان شان مسعود 23 اور عبداللہ شفیق 5 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔قبل ازیں انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا پر اپنی دوسری ادھوری اننگز شروع کی تو پاکستان کو کھیل کا آغاز ہونے کے کچھ ہی دیر بعد کامیابی مل گئی۔انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 66 رنز پر گری، ہیری بروک کو نعمان علی نے 26 رنز پر آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ کی پانچویں وکٹ 70 رنز پر گر گئی، بین اسٹوکس کو بھی نعمان علی نے 3 رنز پر آؤٹ کیا۔ انگلینڈ کی چھٹی وکٹ 75 رنز پر گری، جیمی اسمتھ کو ساجد خان نے 3 رنز پر بولڈ کیا۔انگلینڈ کی ساتویں وکٹ 85 رنز پر نعمان علی نے حاصل کی، انہوں نے جو روٹ کو 33 رنز پر آؤٹ کیا۔انگلش ٹیم کی آٹھویں وکٹ 97 اور نویں وکٹ 106 رنز پر گریں، دونوں وکٹیں ساجد خان نے حاصل کیں۔انگلینڈ کی آخری وکٹ 112 رنز پر گری جو کہ نعمان علی نے حاصل کی۔دوسری اننگز میں بھی تمام انگلش بلے بازوں کو پاکستانی اسپنرز نے آؤٹ کیا۔ نعمان علی نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیااور ساجد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔نائب کپتان مڈل آرڈر بیٹسمین سعود شکیل کو بیٹنگ کیلئے مشکل وکٹ پر شاندار سنری اسکور کرنے پرپلیئر آف دی میچ اور ملتان کے بعد پنڈی ٹیسٹ میچ میں بھی تباہ کن بولنگ کرنے پر آف اسپن بولرساجد خان کوپلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔مجموعی طور پر آف اسپنر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ساجد نے مجموعی طور پر 197 رنز کے عوض 10 شکار کیے۔یاد رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 267 رنز اسکور کیے تھ جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 344 رنز بنا کر 77 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔

پچھلی پوسٹ

بریسٹ کینسر کی شرح میں ببلجیئم دنیا بھر میں جبکہ پاکستان جنوبی ایشیامیں سب سے آگے ہے .

اگلی پوسٹ

سندھ انفارمیشن کمیشن کا آرٹس کونسل کراچی کو تمام معلومات فراہم کرنے کا حکم

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سندھ انفارمیشن کمیشن کا آرٹس کونسل کراچی کو تمام معلومات فراہم کرنے کا حکم

سندھ انفارمیشن کمیشن کا آرٹس کونسل کراچی کو تمام معلومات فراہم کرنے کا حکم

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper