• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home کھیل

پاک افغان پہلا ون ڈے: افغانستان 59 رنز پر ڈھیر، پاکستان 142 رنز سے فاتح

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانستان کو 142 رنز سے شکست دے دی۔ تباہ کن بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
اگست 22, 2023
in کھیل
0
پاک افغان پہلا ون ڈے: افغانستان 59 رنز پر ڈھیر، پاکستان 142 رنز سے فاتح
0
SHARES
20
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter
ہمبنٹوٹا(اسپورٹس ڈیسک)
ہمبنٹوٹا میں کھیلی جانے والی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کی ٹیم 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 59 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پہلے شاہین آفریدی، پھر نسیم شاہ اور اس کے بعد حارث رؤف نے یکے بعد دیگرے افغان بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے تیسرے اوور میں ابراہیم زادران اور رحمت شاہ کو کیچ آؤٹ کیا اور اگلے ہی اوور میں نسیم شاہ نے افغانستان کے کپتان حشمت اللّٰہ شاہدی کو میدان بدر کر کے پاکستانی پیس بیٹری کا الارم بجادیا۔ افغانستان کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہوئی تو حارث رؤف نے گرتی ہوئی دیوار کو مزید جھٹکے دینا شروع کردیے۔ حارث رؤف نے پہلے 18 کے مجموعے پر اکرام علی خیل، 35 پر رحمان اللّٰہ گرباز، 48 پر محمد نبی اور اسی اسکور پر راشد خان کو بھی پویلین بھیجا۔ افغانستان کے عظمت اللّٰہ عمر زئی ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی جبکہ نویں اور آخری وکٹ حارث رؤف نے مجیب الرحمان کو آؤٹ کرکے لی۔حارث رؤف نے 18 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ شاہین آفریدی نے دو جبکہ نسیم شاہ اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔افغانستان کے پانچ بیٹرز کوئی اسکور نہ بناسکے جبکہ صرف دو بیٹرز دہرے ہندسے میں داخل ہوئے۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی جادوگر اور تجربہ کار اسپن بولنگ کے سامنے قومی بیٹرز پریشانی کا شکار رہے۔ فاسٹ بولر فضل حق فاروقی نے اوپنر فخر زمان کو 2 رنز پر پویلین واپس بھیجا تو مجیب الرحمان نے بابر اعظم کو صفر پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پاکستان ٹیم کو مشکلات میں دھکیل دیا۔  پاکستان کی تیسری وکٹ 40 رنز پر گری جب محمد رضوان 21 رنز بنا کر 7.5 اوورز میں مجیب کی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔اگلے بلے باز آغا سلمان تھے جنہوں نے صرف 7 رنز بنائے۔ وکٹ کی دوسری جانب موجود امام الحق کا ساتھ دینے کےلیے افتخار احمد کیریز پر آئے تو دونوں کے درمیان 50 رنز کی شراکت بنی۔
112 کے مجموعے پر افتخار احمد 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد امام الحق اور شاداب خان کے درمیان 40 رنز کی پارٹنرشپ بنی اور ٹیم نے ڈیڑھ سو کا ہندسہ عبور کیا، جہاں امام الحق اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔ انہوں نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ نئے آنے والے بلے باز اسامہ میر صرف 2 رنز کے مہمان ٹھہرے جبکہ ان کے بعد آنے والے شاہین آفریدی بھی اتنے ہی رنز بنا کر راشد خان کو وکٹ دے بیٹھے۔ 9ویں وکٹ پر شاداب خان اور نسیم شاہ نے 35 رنز جوڑ کر ٹیم کا ٹوٹل 200 کے قریب کیا۔ شاداب خان 39 رنز بنا کر 198 کے مجموعے پر رن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے 201 رنز پر آخری آؤٹ ہونے والے بلے باز حارث رؤف تھے جو ایک رن بناسکے جبکہ نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمان نے 3، محمد نبی اور راشد خان نے دو دو جبکہ رحمت شاہ اور فضل حق فاروقی نے ایک ایک وکٹ لی۔خیال رہے کہ پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ اچھا ٹوٹل کر کے افغانستان پر دباؤ بڑھائیں گے۔اس میچ میں امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پاکستان ٹیم میں شامل تھے۔پہلے ون ڈے میچ میں افغانستان ٹیم کی قیادت حشمت اللّٰہ شاہدی نے کی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 24 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔
پچھلی پوسٹ

بٹگرام کی چیئرلفٹ میں پھنسے تمام 8 افراد باحفاظت ریسکیو کرلیاگیا

اگلی پوسٹ

چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے پر زور

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے پر زور

چینی صدر کا انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی معاشرے کو حقیقت کا روپ دینے پر زور

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper