• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home سیاست

علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے۔عمران اسماعیل

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 13, 2022
in سیاست
0
علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں  پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے۔عمران اسماعیل
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین ناراض ضرور ہیں لیکن وہ پی ٹی آئی سے الگ نہیں ہوسکتے۔ پی ٹی آئی کا بندہ اپوزیشن کے ساتھ قومی اسمبلی میں داخل نہیں ہوسکتا، چوہدری برداران ہمارے ساتھ ہیں۔ علیحدہ ہونا اتنا آسان کام نہیں۔وہ ہفتے کو کراچی پریس کلب میں فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ،سیکرٹری رضوان بھٹی ،گورنننگ باڈی کے ارکان اور دیگر بھی موجود تھے ۔فری میڈیکل کیمپ میں صحافیوں کو اور ان کے اہل خانہ کے شوگر ،بلڈ پریشر ،کولیسٹرول ،ای سی جی اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے ۔میڈیکل کیمپ میں موجود ماہر ڈاکٹروں نے مختلف امراض میں مبتلا صحافیوں کے لیے دوائیں تجویز کیں جو اس فری میڈیکل کیمپ میں دستیاب تھیں ۔اپنے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا کہ علیم خان سے تین ملاقاتیں ہوچکی ہیں، وہ لندن گئے تھے جلد ان سے پھر ملاقات ہوگی، تحریک انصاف کا ایک بھی رکن اپوزیشن کے جال میں داخل نہیں ہوگا منحرف اراکین کو ووٹرز گھروں میں رہنے نہیں دیں گے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سندھ میں بھی عوام کو صحت کارڈ کی سہولت ملے لیکن ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر جاری نہیں کرسکے، مختلف این جی اوز سے اس حوالے سے بات چیت عمل جاری ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پریس کلب سے ان کا گہرا تعلق ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں صحافیوں کے لیے میڈیکل انشورنس کارڈ کا اجرا کریں گے۔گورنر نے صحافیوں کے سوال پر کہا کہ وزیراعظم کا ایم کیو ایم کے دفتر کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا، عدم اعتماد سے متعلق وہاں کوئی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ایک بھی آدمی اپوزیشن کے ساتھ قومی اسمبلی میں داخل نہیں ہوسکتا۔ ان کو حلقے کے لوگ گھروں میں رہنے نہیں دیں گے۔انہوںنے کہا کہ سندھ میں تمام ممبران رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم کے دفتر میں عدم اعتماد تحریک کا ذکر نہیں ہوا۔ دورا پہلے سے طے شدہ تھا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ چوہدری برداران ہمارے ساتھ ہیں۔ علیحدہ ہونا اتنا آسان کام نہیں ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہا کہ کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ صحت ،رہائش اور تعلیم سمیت دیگر تمام شعبوں میں ریلیف فراہم کے لیے کام کررہے ہیں ۔فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے صحافیوں کو مستند لیبارٹریز سے اپنے ٹیسٹ کروانے کی سہولت میسر آئی ہے ۔ہم آگے بھی اس طرح کے اقدامات جاری رکھیںگے ۔سیکرٹری پریس کلب رضوان بھٹی نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین ترجیح رہی ہے ۔اس ضمن میں کراچی پریس کلب کی جانب سے مستقل بنیادوں پر سرگرمیاں جاری رہتی ہیں ۔انہوںنے کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد سے صحافیوں کو اپنے صحت کے مسائل کے حوالے سے آگاہی ملی ہے ۔گورنر سندھ نے صحافیوں کے میڈیکل انشورنس کے اجرا کی یقین دہانی کرائی ہے ۔امید ہے کہ اس پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔کراچی پریس کلب میگا میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر عیسیٰ لیب,ٹبا ہارٹ انسٹیوٹ, دارالصحت ہسپتال, دارالصحت ہسپتال, اے بی ٹی میڈیکل سینٹر اور اے او ڈینٹل کلینک نے صحافیوں اور ان کے اہل خانہ کو مفت طبی سہولیات فراہم کیں۔

پچھلی پوسٹ

لمپی اسکن بیماری سے اب تک کتنے مویشی متاثر ہوئے؟ چونکا دینے والے اعداد وشمار

اگلی پوسٹ

شہر قائدمجرموں کے نرغے میں کراچی کے پولیس اہلکار ٹک ٹاک پر مصروف

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شہر قائدمجرموں کے نرغے میں کراچی کے پولیس اہلکار ٹک ٹاک پر مصروف

شہر قائدمجرموں کے نرغے میں کراچی کے پولیس اہلکار ٹک ٹاک پر مصروف

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper