• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام خواتین صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 9, 2023
in پاکستان
0
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام خواتین صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
0
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہ خصوصی) کراچی پریس کلب کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرشعبہ صحافت میں نمایاں خدمات ادا کرنے والی خواتین صحافیوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ تقریب سے مہمان خصوصی پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر ، سنیئر صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کی سابق سربراہ پروفیسر شاہدہ قاضی، چیئر پرسن آف سندھ کمیشن نزہت شریں، پاکستان تحریک انصاف کراچی کی صدر فضہ ذیشان، جماعت اسلامی کراچی کی اسما سفیر، صارم برنی ٹرسٹ انٹرنیشنل کی وائس پرسن عالیہ صارم برنی، ریڈیو پاکستان کی پروڈیوسر ناہید ضمیر اور سابق بیڈمٹن، ٹینس اور ہاکی کوچ ماہیہ معین، سینئر صحافی و رائٹر رضیہ سلطانہ، کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی ، سیکریٹری شعیب احمد اور ممبر گورننگ باڈی کلثوم جہاں نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویرنےکہا کہ میں 2002 میں بیوروکریسی میں آئی تو اس وقت بھی تین چار خواتین ہوتی تھیں، اب اتنی ساری خواتین کو فیلڈ میں دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہیں۔ اس کے باوجود عورتوں کے ساتھ کئی عرصے سے ناانصافیاں ہورہی ہیں، خواتین کو وارثت میں اب تک حصہ نہیں ملتا۔ ان کو اپنا حق مانگنے کیلئے بھی خود لڑنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر خواتین کو فیصلہ سازی کے اختیارات ملیں تو وہ دوسری خواتین کی بہتر مدد کرسکتی ہیں اوراچھا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ سینئر صحافی اور شعبہ ابلاغ عامہ کی سابق سربراہ پروفیسر شاہدہ قاضی نے کہا کہ خواتین کے حقوق ایک خاندان اور معاشرے کے مشترکہ حقوق ہیں، خواتین کی آزادی اور ترقی تعلیم، روزگار اور معاشرتی اخلاقی اور مشترکہ ذمہ داریوں کو مکمل کرنے میں ہیں۔عورتوں کے حقوق کے حوالے سے سندھ حکومت کی قائم کمیشن کی سربراہ نزہت شیریں نے کہا کہ سندھ حکومت اور سندھ اسمبلی نے خواتین کے حقوق کے کئی قوانین منظور کیے ہیں اور صوبے میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے خلاف فوری طور پر مقامی پولیس اپنی قانونی کارروائی شروع کر دیتی ہے، مگر اب معاشرے میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کافی کام کر نے کی ضرورت ہے۔ صدر جماعت اسلامی خواتین ونگ کراچی اسماء سفیر نے کہا کہ عورت اور مرد معاشرے کے دو پہیے ہیں، اسلام نے دونوں کے حقوق اور حدوں کو مقرر کیا ہے، اسلام میں عورت کا بڑا رتبہ موجود ہے مگر عورت مرد کے بغیر ادھوری ہے، عورت کو تعلیم، ٹیکنالوجی کے ہر شعبے میں آگے آنا ہوگا، جماعت اسلامی اس شعبوں میں بڑا کام کررہی ہے۔پی ٹی آئی کی رہنما فضا ذیشان نے کہا کہ خواتین سماج کی آدھی آبادی ہے، اس کو اپنی طاقت کا احساس ہونا چاہیے، ہمارے معاشرے میں سیاست میں کام کرنے والی خواتین کے خلاف غیر اخلاقی الزامات کے ساتھ ان کو ٹوکا جاتا ہے، نامور صحافی اور ادیب رضیہ سلطانہ نے کہا کہ کئی خاندانوں میں عورت کو تعلیم اور ترقی میں اپنے گھر کے مردوں کی مدد حاصل نہیں ہوتی ہے پھر بھی وہ آگے نکل جاتی ہیں، میں نے بھی اپنے گھر کے مردوں کی ہمت افزائی اور مدد کے بغیر اپنا مقام حاصل کیا ہے۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی نے کہا کہ جب تک ریاست میں جمہوری کلچر اور جمہوریت کی پاسداری نہیں کی جائے گی۔ معاشرے میں خواتین کے حقوق اور دیگر انسانی حقوق متاثر ہوتے رہیں گے اور اور سب سے بڑا مسئلہ ملک اور صوبے میں موجود خواتین کے حقوق کے متعلق قوانین پر عمل کرنے کا ہے۔کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے کہا کہ خواتین کے حقوق کی بات کرنے کے ساتھ ان کی عزت اور احترام کو آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے، خواتین کو اپنے حقوق کی بات کرنے کے دوران منفی رویہ اختیار کرنے سے ان کے حقوق کی تحریک متاثر ہوگی۔ خواتین کی ہرایسمنٹ کو روکنے کے ساتھ ان کے جائیداد کے حقوق اور دیگر معاشرتی حقوق کی بھی بات کرنی چاہیے، کراچی پریس کلب ملک کا واحد ادارہ ہے جہاں 200 خواتین ممبرز ہیں اور کلب خواتین ممبران کی فلاح و بہبود میں نمایاں کردار ادا کررہا ہے۔ تقریب کے آخر میں صحافیوں میں ایوارڈ تقسیم کئے گئے اورمہمان خصوصی اور دیگرمقررین کو شیلڈز اور گلدستہ پیش کیے گئے۔ایوارڈ حاصل کرنے والی صحافیوں میں ڈاکٹر ہما احمد سابق ایڈیٹر دی نیوز ،شہر بانو، روبینہ یاسمین، عابدہ گوہر ، عندلیب رضوی، اسما احمد، فائزہ الیاس، گل نسرین اختر، عابدہ رفیع، حمیرابانو موسیٰ، ہما عامر ملک، ارم نور، لبنیٰ خالد، معراج فاطمہ ، روبینہ جبار، سلمیٰ رضا، ثریا بانو، سحر حسن، سمیہا خالد، عظمیٰ عبرین قاضی ، زکیہ بتول،بشریٰ خالد، ارم زیدی، مریم حسن، کوکب رانی، اسما ایوب، سعدیہ قمر، نورین شمس ،لبنیٰ ممتاز اور صباء سلطان شامل ہیں
اس موقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کی رکن کلثوم جہاں،ذوالفقار راجپر، شمس کیریو،فاروق سمیع ، رمیض وہرہ اور انتظامی کمیٹی کی رکن ناردہ مشتاق، شیما صدیقی، رباب ابراہیم، مونا صدیقی سمیت میڈیا سے وابستہ دیگر خواتین بھی موجود تھے۔

پچھلی پوسٹ

دہشت گردوں کی مردم شماری سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شہیدڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کا مردم شماری ٹیم پر حملہ

اگلی پوسٹ

سندھ میں عام استعمال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستقل اجلاس نہیں ہوتے، اس لیے منافع خور شہریوں سے اضافی قیمتیں وصول کرتے ہیں.ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
سندھ میں عام استعمال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستقل اجلاس نہیں ہوتے، اس لیے منافع خور شہریوں سے اضافی قیمتیں وصول کرتے ہیں.ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال

سندھ میں عام استعمال کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پرائس کنٹرول کمیٹی کا مستقل اجلاس نہیں ہوتے، اس لیے منافع خور شہریوں سے اضافی قیمتیں وصول کرتے ہیں.ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ رابعہ سیال

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper