• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home Uncategorized

ڈیوٹی عائد کیے جانے سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں اضافہ کا امکان بڑھ گیا منی بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نے قانونی سگریٹ کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا، سگریٹ انڈسٹری

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 25, 2023
in Uncategorized
0
ڈیوٹی عائد کیے جانے سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں اضافہ کا امکان بڑھ گیا منی بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نے قانونی سگریٹ کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا، سگریٹ انڈسٹری
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی (کامرس رپورٹر ) ڈیوٹی عائد کیے جانے سے سگریٹ کی اسمگلنگ میں اضافے کا امکان بڑھ گیا، سگریٹ کمپنیوں نے اس کی قانونی فروخت کم ہونے اور غیرقانونی بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا جس سے حکومتی آمدنی مزید کم ہوسکتی ہے۔منی بجٹ میں سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نے قانونی سگریٹ کی قیمت میں 100 فیصد تک اضافہ کردیا، سگریٹ انڈسٹری کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان میں سگریٹ کی غیر قانونی فروخت میں اضافہ ہوگا جس کا مارکیٹ شیئر پہلے ہی 40 فیصد تک پہنچ چکا ہے دوسری جانب قانونی فروخت کم ہونے سے حکومت کے لیے منی بجٹ میں مقررہ 170 ارب روپے کے ریونیو کا حصول بھی مشکل نظر آرہا ہے۔سگریٹ انڈسٹری کے مطابق پاکستان میں سگریٹ وہ شعبہ ہے جس میں ٹیکس چوری کی شرح پہلے ہی بہت بلند ہے اور اب فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں غیرمعمولی اضافہ سے اس رجحان میں مزید اضافہ ہوگا، حکومت نے رواں مالی سال سگریٹ انڈسٹری سے 200 ارب روپے کا ٹیکس وصول کرنے کا ہدف مقرر کیا تھا جبکہ ایف ای ڈی میں غیرمعمولی اضافہ سے اس ہدف میں بھی اضافہ ہوگیا تاہم زمینی حقیقت یہ ہے کہ حکومت کے لیے 200 ارب روپے کا معمول کا ہدف پورا کرنا بھی دشوار ہوگا۔سگریٹ پر ایف ای ڈی لگنے سے قانونی سگریٹ کی فروخت میں 50 فیصد تک کمی کا خدشہ ہے جس سے حکومت کا ریونیو بھی اسی تناسب سے متاثر ہوگا۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف ای ڈی کا فائدہ صرف غیر قانونی سگریٹ برانڈز کو پہنچے گا جو اپنے برانڈز کی قیمت بھی بڑھارہے ہیں اور ٹیکس دیے بغیر اپنے مارجن اور مارکیٹ میں اپنے نفوذ میں اضافہ کررہے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایف ای ڈی میں حالیہ اضافہ سے پاکستان میں سگریٹ کی قانونی فروخت کا مارکیٹ شیئر 60 فیصد سے کم ہوکر 50فیصد سے بھی کم ہوجائے گا اور اس خلا کوسستے غیرقانونی سگریٹ پورا کریں گے جو قانونی صنعت میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔اس ضمن میں سگریٹ کی ٹیکس چوری اور ایف ای ڈی میں حالیہ اضافہ کے مارکیٹ پر اثرات کے جائزے کے لیے صحافیوں کے ایک وفد نے حیدرآباد، جامشورو اور کوٹری کا دورہ کیا۔ اس دورے میں پان کے چھوٹے کیبنز کے ساتھ بڑی دکانوں پر فروخت کی جانے والی برانڈز کی قیمتوں، پیکنگ اور ترغیبات کا جائزہ لیا گیا۔اس مطالعاتی دورے میں مختلف برانڈز حکومت کی مقرر کردہ قیمت سے نصف پر فروخت ہوتی پائی گئیں جبکہ فروخت بڑھانے کے لیے مختلف قسم کی انعامی اسکیموں اور ترغیبات کے پوسٹرز بھی آویزاں پائے گئے۔ سگریٹ بنانے اور فروخت کرنے والی قانونی صنعت کی بھرپور مخالفت کے باوجود فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں غیرمعمولی اضافہ کیا گیا جس سے قانونی سگریٹ کی قیمت میں یک دم 100 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔کراچی کی طرح لطیف آباد کے علاقے میں قائم سگریٹ کی دکان پر اسمگل شدہ برانڈز کے سگریٹ مقامی سطح پر تیار کردہ غیرقانونی سگریٹ کے مقابلے میں 50 سے 100 روپے فی پیکٹ کم قیمت پر فروخت ہوتے پائے گئے۔یہ بھی دیکھا گیا کہ مقامی سطح پر تیار کردہ غیرقانونی سگریٹ برانڈ نے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک جانب قیمت میں 30 کا اضافہ کیا تاہم پیکٹ میں موجود سگریٹ اسٹکس کی تعداد بھی بڑھادی اور اب 120 روپے والا پیکٹ 150روپے میں فروخت کیا جارہا ہے تاہم سگریٹس کی تعداد 25کردی گئی ہے۔دیگر سستے اور غیر قانونی برانڈز بھی ہیلتھ وارننگ کے بغیر دیدہ زیب اور ترغیب آمیز پیکنگ میں فروخت ہوتے دکھائی دیے جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔اس موقع پر مقامی افراد کا کہنا تھا کہ مہنگائی نے سگریٹ نوشی کے عادی افراد کی مشکلات میں اضافہ کردیا اب بڑے قانونی برانڈز کی سگریٹ خریدنا ان کے بس کی بات نہیں، قانونی سگریٹ مہنگے ہونے سے زیادہ تر عادی افراد اب سستے غیرقانونی سگریٹ پر منتقل ہورہے ہیں۔

پچھلی پوسٹ

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 6 نشستوں سے ڈی نوٹیفائی کردیا مردان، چارسدہ، پشاور، 118 ننکانہ اور کراچی سے عمران خان کی نشست خالی قرار

اگلی پوسٹ

الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، انتخابات وقت پر ہونگے،شاہد خاقان

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، انتخابات وقت پر ہونگے،شاہد خاقان

الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، انتخابات وقت پر ہونگے،شاہد خاقان

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper