• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی چاول کی برآمدات 16 فیصد کم ہو کر ایک ارب 8 کروڑ ڈالرز رہ گئیں

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 20, 2023
in پاکستان
0
پاکستانی چاول کی برآمدات 16 فیصد کم ہو کر ایک ارب 8 کروڑ ڈالرز رہ گئیں
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )عالمی معاشی سست روی کے درمیان پاکستانی چاول کی برآمدات میں رواں مالی سال کے ابتدائی7 مہینوں میں 15.82 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکی چاول کی برآمدات میں اس بڑی کمی کی بنیادی وجہ سندھ میں بد ترین سیلاب کے باعث چاول کے کھیتوں کی بڑے پیمانے پر تباہی ہے۔مالیت کے لحاظ سے رواں سال جولائی سے جنوری میں چاول کی کل برآمدات ایک ارب 8 کروڑ ڈالر تک گر گئیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 28 کروڑ ڈالر تھیں۔برآمدی آمدنی میں اس کمی کی کئی وجوہات ہیں جن میں خاص طور پر بارٹر ٹریڈ سسٹم کے تحت افغانستان اور ایران کو چاول کی انڈر انوائسنگ ہے۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ) کے چیئرمین چیلا رام کیولانی نے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات (پی بی ایس) کے مرتب کردہ ڈیٹا میں ایران اور افغانستان کو کی گئی باسمتی چاول کی برآمدات ظاہر نہیں کی گئیں تاہم انہوں نے کہا کہ سندھ میں غیر باسمتی چاول کی فصل میں 40 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔چیلا رام کیولانی نے کہا کہ اس پیداواری نقصان کے نتیجے میں غیر باسمتی چاول کی برآمدات میں کمی ٹھیک ہے، تاہم وہ باسمتی چاول کی برآمدات کی مالیت اور مقدار میں کمی سے متعلق حکومتی اعدادوشمار سے متفق نہیں تھے۔پاکستان ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ باسمتی کی برآمدات مالی سال 2023 کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران حجم کے لحاظ سے 22.95 فیصد کم ہوکر 316,055 ٹن ہوگئیں جو کہ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 410,207 ٹن تھیں۔

غیر باسمتی چاول کی برآمدات اسی مدت کے دوران 23 24.94 فیصد کم ہوکر 16 لاکھ 20 ہزار ٹن رہ گئیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 21 لاکھ 70 ہزار ٹن تھیں، برآمدات میں خاطر خواہ کمی کے باوجود مقامی مارکیٹ میں باسمتی اور نان باسمتی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ بھی دیکھا گیا۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سینئر وائس چیئرمین حسیب خان نے ڈان کو بتایا کہ لوگوں نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سست روی کے بعد چاول کو ذخیرہ کرنے کے لیے پیسہ لگایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیری فارورڈ چاول کا ذخیرہ بھی گزشتہ دو برسوں سے منفی تھا جس کی وجہ سے مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا، دیگر شعبوں خصوصاً رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سست روی کی وجہ سے چاول کا شعبہ سرمایہ کاروں کے لیے منافع بخش سیکٹر کے طور پر سامنے آیا۔دنیا بھر میں صرف 8 اضلاع ہیں جن کے باسمتی چاول مشہور ہیں جن میں سے 6 اضلاع پاکستان اور 2 بھارت میں ہیں تاہم اب چاول کے حوالے سے مختلف مسائل پیدا ہو رہے ہیں، خاص طور پر ملک میں چاول کے بیجوں کے حوالے سے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔صوبہ پنجاب کے جی ٹی روڈ پر بننے والی ہاوسنگ اسکیمیں ان 6 اضلاع میں اس نادر و نایاب زمین کو کھا رہی ہیں جو دنیا کے بہترین باسمتی چاول کی کاشت کےلئے موزوں ترین ہیں جبکہ حکومت اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کر رہی۔رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ایک سابق چیئرمین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عالمی سطح پر ہونے والی مہنگائی کا اثر ملکی قیمتوں پر بھی پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں چاول کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے جس کا اثر ملکی چاول پر بھی پڑا ہے۔

پچھلی پوسٹ

وزیرِ اعظم کا پاکستان کی فلاحی تنظیموں کو ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پاکستان سے جانے والی تمام امداد کو منظم کرنے کیلئے این ڈی ایم کے ذریعے بھیجا جائے،یقینی بنایا جائے کہ امدادی کاروائیاں منظم اور امدادی سامان معیاری ہو ، شہباز شریف

اگلی پوسٹ

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام Right to Information our fundamantal Right کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام Right to Information our fundamantal Right کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام

کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام Right to Information our fundamantal Right کے عنوان سے سیمینار کا اہتمام

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper