• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home Uncategorized

زلزلہ کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ تعاون کرےگا، شہباز شریف ۔ وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو ٹیلیفون ، زلزے سے ہونے والی تباہی پر اظہار ، ترکیہ کے صدر نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
فروری 6, 2023
in Uncategorized, پاکستان
0
زلزلہ کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کے ساتھ تعاون کرےگا، شہباز شریف ۔  وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر کو ٹیلیفون ، زلزے سے ہونے والی تباہی پر اظہار ، ترکیہ کے صدر نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کر کے زلزے سے ہونے والی تباہی پر اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں ،آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے،زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے صدر ترکیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں ۔ شہباز شریف نے کہاکہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اسکے عوام کے ساتھ ہے ۔انہوںنے کہاکہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت ، اہل خانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا ۔ ترکیہ کے صدر نے وزیراعظم سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ آپ کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتا ہوں۔قبل ازیں اپنے تعزیتی بیان میں وزیر اعظم نے ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرتعزیت کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام مشکل کی اس گھڑی میں برادر ملک ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ ترکیہ نے ہر مشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اپنے برادر ملک ترکیہ کے عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کے بڑھتے واقعات پوری دنیا کے لئے خطرے کی گھنٹی ہے، یہ انسانیت اور کرہ ارض کی بقا کا معاملہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی کسی ایک ملک یا خطے تک محدود نہیں رہی۔

پچھلی پوسٹ

90 دن کے الیکشن کیلئے قانون سازی کی ضرورت نہیں، وفاقی وزیر قانون متعلقہ اداروں کو بروقت الیکشن نہ کرانے کی ٹھوس وجوہات دینا ہوں گی ،اعظم نذیر تارڑ

اگلی پوسٹ

جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز منتخب وزیر اعظم کو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ، میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، یہ 2، 2 دن کی قید میں پولیس والوں کے گلے لگ کر رونے لگ گئے، مریم نواز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز منتخب وزیر اعظم کو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ، میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، یہ 2، 2 دن کی قید میں پولیس والوں کے گلے لگ کر رونے لگ گئے، مریم نواز

جیل بھرو تحریک کی بسم اللہ زمان پارک سے ہونی چاہیے، مریم نواز منتخب وزیر اعظم کو اقامہ پر گھر بھیج دیا گیا ، میں ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہوں، یہ 2، 2 دن کی قید میں پولیس والوں کے گلے لگ کر رونے لگ گئے، مریم نواز

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper