• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مولانافضل الرحمان کا اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مارچ 2, 2022
in پاکستان
0
مولانافضل الرحمان کا اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان
0
SHARES
56
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

مولانافضل الرحمان کا اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان،حکمران جماعت کے 24 ارکان کی حمایت کا دعویٰ

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اگلے 48 گھنٹوں میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ اسٹیبلشمنٹ کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے یا نہیں، میرے علم میں نہیں، اگر کسی نے انفرادی طور پر اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ کیا ہے تو ادارے اس کا نوٹس لیں۔

ان کا کہنا تھاکہ تمام اپوزیشن جماعتوں کا موجودہ حکومت کو گرانے پر اتفاق ہے تاہم حکومت گرانے کے بعد نئی حکومت کے قیام سے متعلق ابھی کوئی بات چیت نہیں ہوئی، جب وہ مرحلہ آئے گا تو اس پر بھی فیصلہ کر لیا جائے گا، اس وقت ہمارا فوکس ہے کہ بہار آئے یا نہ آئے، خزاں جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد سے پہلے کسی داخلی تنازع میں نہیں پڑنا چاہتے۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد نے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کہا کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی، ہمارے پاس تحریک کی کامیابی کیلئے نمبرز پورے ہیں، قانونی ٹیم تحریک عدم اعتماد اور اجلاس کی ریکوزیشن دونوں پر غور کر رہی ہے۔

ان کا کہنا مزید کہنا تھاکہ امپائر بظاہر نیوٹرل نظر آ رہے ہیں، ہم نے امپائر سے کوئی سپورٹ نہیں لینی، امپائر سے اس حکومت کی سپورٹ ختم کرانا تھی۔

خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی آپس میں اور حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں جاری ہیں دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کیلئے حکمران جماعت کے 24 ارکان کی حمایت کا دعویٰ کردیا۔

قومی اسمبلی میں تحریک انصاف اور اتحادیوں کی تعداد 179 جبکہ اپوزیشن کو 162 ارکان کا ساتھ حاصل ہے۔ نمبرز گیم میں حکومت کو 17 ووٹوں کی برتری ہے تاہم اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن کو 16 ، پیپلز پارٹی کو 6 اور جے یو آئی کو 2 حکومتی ارکان نے ہاں کہہ دی ہے۔

اپوزیشن نے مسلم لیگ ق، ایم کیو ایم اور بلوچستان عوامی پارٹی سے بھی رابطے کیے ہیں اور ان تینوں جماعتوں کے کل 17 ارکان ایوان میں موجود ہیں صرف ان تینوں جماعتوں کا ساتھ بھی مل گیا تو اپوزیشن کو ایوان میں سادہ اکثریت سے زیادہ ووٹ مل جائیں گے

پچھلی پوسٹ

کوئٹہ: جناح روڈ پر دھماکے میں تین افراد ہلاک، 25 افراد زخمی

اگلی پوسٹ

اقامے میں تبدیل کیسے کرائی جاسکتی ہے؟ جانیے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
اقامے میں تبدیل کیسے کرائی جاسکتی ہے؟ جانیے

اقامے میں تبدیل کیسے کرائی جاسکتی ہے؟ جانیے

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper