• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں درجہ حرارت 6.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔کلفٹن میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، جمعہ سے 16 جنوری کے دوران شہر میں کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، محکمہ موسمیات

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جنوری 14, 2023
in پاکستان
0
ملک بھر میں شدید سردی کی لہر، کراچی میں درجہ حرارت 6.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔کلفٹن میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ، جمعہ سے 16 جنوری کے دوران شہر میں کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، محکمہ موسمیات
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد /استور( نمائندہ خصوصی )استور میں برفباری کا سلسلہ نہ تھما سکا ، علاقے میں اب تک 2 فٹ تک برف پڑچکی ہے جس کے باعث کا بالائی علاقوں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جبکہ چلاس، دیامر، بابوسر ٹاپ، بٹوگاہ ٹاپ اور نانگا پربت میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری رہا جس کے بعد سردی کی شدت مزید بڑھ گئی ۔ اطلاعات کے مطابق کاغان سے آگے کے علاقوں میں سیاحوں کا داخلہ بند کردیا گیا ادھر کوہستان میں شاہراہ قراقرم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند کردی گئی۔اطلاعات کے مطابق ملک کی حسین ترین وادی مالم جبہ میں ہر طرف سفیدی پھیل گئی اور برفباری کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری رہا۔اس کے علاوہ شوگران،کاغان اور ناران میں ڈیڑھ فٹ تک برف پڑچکی جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری ریکارڈ کی گئی اور مظفر آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں یخ بستہ ہواو¿ں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا ہے، سردی میں اضافے کے ساتھ ہی شہر میں گیس کی قلت بھی بڑھ گئی ہے، تقریباً 40 فیصد علاقوں میں کھانے کے اوقات میں بھی گیس غائب رہی، شہری ناشتہ، دوپہر اور رات کا کھانا گھر پر بنانے کو ترس گئے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق سرجانی ٹاﺅن میں گزشتہ رات درجہ حرارت 6 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ اور کلفٹن میں 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے بتایا کہ جمعہ سے 16 جنوری کے دوران کولڈ ویو کی شدت زائد رہے گی، شہر کے شمالی حصے میں درجہ حرارت 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔وسطی علاقوں میں درجہ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 9 سے 12 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث حد نگاہ متاثر ہونے کے بعد کئی مقامات سے موٹرویز بند رہیں۔اسلام آباد، لاہور موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے للہ تک، ایم 3 درخانہ سے فیض پور تک، ایم 5 ملتان سے روہڑی تک، ایم 4 عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک اور ایم 11 کالا شاہ کاکو سے سمبڑیال تک ٹریفک کیلئے بند ر ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا،زیارت میں 3 جنوری کو درجہ حرارت منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا تھا۔وادیکوئٹہ میں جمجعہ کو کم سے کم درجہ حرارت منفی 8، قلات میں منفی 11،ژوب میں منفی 5 اور پنجگور میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں اور گلیوں میں جمع اور گھروں کی پائپ لائنوں میں موجود پانی جم گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف رہا،کوئٹہ بھر میں گیس پریشر کم ، کئی علاقوں میں نہ ہونے کے برابر ہے۔بلوچستان کے دیگر اضلاع قلات، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ میں بھی سردی میں اضافہ ہوا ہے۔قلات اور زیارت میں گیس پریشر غائب ہو گیا جس کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ۔

پچھلی پوسٹ

ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کے فقدان کا خدشہ بڑھ گیا ادویات کی تیاری کا صرف 10روز کا خام مال باقی رہ گیا ہے،فارماسوٹیکل کمپنی

اگلی پوسٹ

نواز شریف اور شہبازشریف کے دورمیان ٹیلی فونک رابطہ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
گندم کی قلت نہیں، یہ صوبائی معاملہ ہے ، وفاق کا لینا دینا نہیں،طارق بشیر چیمہ وفاق نے صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کردی ہے، ہمارا کام صوبوں کو گندم پہنچانا ہے، وفاقی وزیر

گندم کی قلت نہیں، یہ صوبائی معاملہ ہے ، وفاق کا لینا دینا نہیں،طارق بشیر چیمہ وفاق نے صوبوں کو ان کی ضرورت کے مطابق گندم فراہم کردی ہے، ہمارا کام صوبوں کو گندم پہنچانا ہے، وفاقی وزیر

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper