• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

بےنظیر بھٹو کی 15 ویں برسی:پولیس حکام کو فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 20, 2022
in پاکستان
0
بےنظیر بھٹو کی 15 ویں برسی:پولیس حکام کو فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

لاڑکانہ(۔ رپورٹ محمد عاشق سے) کمشنر لاڑکانہ گھنور علی لغاری کی زیر صدارت لاڑکانہ ڈویژن کے تمام محکموں کے سربراہان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گڑھی خدابخش بھٹو میں منعقد ہوا جس میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 27 دسمبر 2022 کو 15 ویں برسی منانے کے لیے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر کمشنر نے پولیس حکام کو فول پروف سیکیورٹی اور ٹریفک نظام کی منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی تاہم انہوں نے سپیشل برانچ کو واک تھرو گیٹس لگانے اور سخت حفاظتی انتظامات کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے جبکہ گڑھی خدابخش بھٹو میں مزار کے احاطے میں کنٹرول روم بھی قائم کیا جائے جہاں سے برسی کی تقریب کی نگرانی کی جائے گی، اس موقع پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ ملک کے کونے کونے سے برسی میں شرکت کرنے والے لوگوں کے لیے ضلع کو صاف اور لائیٹنگ کا انتظام کیا جائے، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور میونسپل کمشنر کو شہر میں صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ مظہر نواز شیخ نے کہا کہ فل پروف سیکیورٹی اور ٹریفک پلان بنایا گیا ہے جس میں 30 ایس پیز، 7 ہزار جوان، آر آر ایف، لیڈیز پولیس، اسپیشل برانچ اور ٹریفک اہلکار ڈیوٹی دیں گے، انہوں نے کہا کہ اس برسی کے موقع پر پہلے سے زیادہ انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ کسی کو تکلیف نہ ہو، کمشنر نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور محکمہ روڈز کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ لاڑکانہ ڈویژن میں مختلف سڑکوں پر ترقیاتی کاموں کو فوری طور پر مکمل کریں اور جہاں مرمت کی ضرورت ہو ان سڑکوں کی مرمت کریں اور دی گئی ڈیوٹیز خوش اصلوبی سے نبھائیں تاکہ کسی کو پریشانی نہ ہو، اس سلسلے میں آپ 24 دسمبر تک مکمل تیاری کرکے رپورٹ دیں، کمشنر نے محکمہ پولیس کے عملداروں کو برسی کے موقع پر سیکورٹی اور ٹریفک نظام کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایت دی اور ریونیو عملداروں کو پارکنگ ایریاز کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ طارق منظور چانڈیو نے کمشنر کو برسی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی، اس موقع پر کمشنر نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ برسی کے موقع پر گڑھی خدابخش بھٹو جانے والی سڑکوں پر میڈیکل کیمپ اور مختلف سڑکوں پر موبائل میڈیکل سروس شروع کی جائے، جبکہ بنیادی ہیلتھ یونٹس اور ڈسپنسریوں کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے جہاں ماہر ڈاکٹروں اور عملے کے ساتھ ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے، انہوں نے سیپکو حکام کو برسی کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور اسٹینڈ بائی جنریٹرز کی دستیابی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی جبکہ میونسپل حکام کو ہدایت کی کہ وہ مزار پر صفائی اور لائیٹنگ کو یقینی بنائیں اور فائر بریگیڈ کو ریڈی پوزیشن میں رکھیں، اس موقع پر پ پ پ رہنما اعجاز احمد لغاری نے کہا کہ اگلے سال برسی پر ایمبولینس دیر سے پھنچی تھی اس لیے ان کو پابند بنایا جائے کہ وہ ٹائیم پے پھنچائی جائیں، اسی کے ساتھ ساتھ صفائی، لائیٹنگ، واش رومز او ر پارکنگ کو 25 ڈسمبر تک مکمل کیا جائے تاکہ برسی میں آنے والے مہمانوں کسی قسم کی تکلیف درپیش نہ ہو، اس موقع پر کمشنر لاڑکانہ ڈویژن نے مختلف محکموں کے سربراہان کو برسی کی تقریبات میں ایک دوسرے سے تعاون کرنے کی ہدایات دیں، اجلاس میں ایس ایس پی لاڑکانہ، رینجرز حکام، ڈائریکٹر انفارمیشن، مختلف محکموں کے انجینئرز، اسسٹنٹ کمشنرز، مختارکار، ایکسین، ٹی ایم ایز، ٹیلی فون، سیپکو، صحت، تعلیم اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

پچھلی پوسٹ

شہبازشریف اور نوازشریف کا آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ۔ پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ، اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے مجوزہ اقدامات اور دیگر اپشنز پر بھی گفتگو

اگلی پوسٹ

وزیر توانائی سندھ کی زیرِ صدارت کابینہ کی امورِ خزانہ سے متعلق سب کمیٹی کا اجلاس سندھ میں آبپاشی کے نظام کو ربیع کی فصل سے قبل بہتر کردیا جائے ، امتیاز شیخ کا خطاب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر توانائی سندھ کی زیرِ صدارت کابینہ کی امورِ خزانہ سے متعلق سب کمیٹی کا اجلاس  سندھ میں آبپاشی کے نظام کو ربیع کی فصل سے قبل بہتر کردیا جائے ، امتیاز شیخ کا خطاب

وزیر توانائی سندھ کی زیرِ صدارت کابینہ کی امورِ خزانہ سے متعلق سب کمیٹی کا اجلاس سندھ میں آبپاشی کے نظام کو ربیع کی فصل سے قبل بہتر کردیا جائے ، امتیاز شیخ کا خطاب

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper