• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

مقامی اور غیر ملکی طلبا ءاور فیکلٹی رضاکاروں کا سندھ میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اشتراک

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
دسمبر 9, 2022
in پاکستان
0
مقامی اور غیر ملکی طلبا ءاور فیکلٹی رضاکاروں کا سندھ میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے اشتراک
0
SHARES
6
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہیریٹیج فاونڈیشن کے موسمیاتی رضاکاروں کے پروگرام کا پہلا گروہ اپنے منصوبوں کو کامیابی سے مکمل کرکے اپنے گھروں کو روانہ ہوگیا ۔ اس گروہ میں ویانا یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے دس طلباءاور دو فیکلٹی ممبران شامل تھے‘ جس کی قیادت پروفیسر اینڈریا ریگر جانول کر رہی تھیں جبکہ یو او ایل (یونیورسٹی آف لاہور) کے نو طلباءاور تین فیکلیٹی ممبران نے پروفیسر ذیشان کی قیادت میں بارہ دن میرپور خاص سندھ کے گاوں پنوں کے سیلاب سے متاثرین سے مل کر زندگی کا پہلا تجربہ حاصل کیا اور انہیں بحالی کی سہولیات بھی فراہم کیں۔ اس پروگرام کا آغاز ہیرٹیج فاونڈیشن پاکستان کی بانی اور سی ای او یاسمین لاری نے اکتوبر میں برطانیہ اور یورپ کی مختلف یونیورسٹیوں کی ایک اسمبلی میں کیا جس کا اہتمام انٹابو اور کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ آرکیٹیکچر کے اشتراک سے کیا گیا ۔اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب میں ویانا کے طلباءاور اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اینڈریا ریگرجنول نے کہا”گزشتہ دو ہفتوں کے تجربے نے ہماری آنکھیں کھول دیں۔ ہم نے لاہور میں تین دن گزارے جس کی وجہ سے سب کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملا ۔یہاں ہم کیمپس میں رہے اور لاہور کے طلباءکے ساتھ ایک ورکشاپ بھی کی‘ بعد ازاںہم نے گاوں میں کچھ وقت گزارا ‘ہم نے یہاں ”لاجز“ میں رہنے کا تجربہ بھی کیا جو کہ بنیادی طور پر لاری‘آکٹاگرین گھر‘ وہ پناہ گاہیں ہیں جنہیں پروفیسر یاسمین لاری نے زیرو کاربن بانس اور مٹی سے ڈیزائن کیا ہے‘ ان پناہ گاہوں کو اب سندھ کے کئی دیہاتوں بشمول پنو ولیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔ ہم نے اس دوران نہ صرف یہ تجربہ کیا کہ گاوں کے لوگ کیسے رہتے ہیں بلکہ انتہائی سخت موسمی حالات کو بھی برداشت کیا کیونکہ یہاں کے دن سخت گرم جب کہ راتیں شدید ٹھنڈی ہوتی ہیں۔ ہم نے یہاں گاوں والوں کی مہمان نوازی ‘ گرم جوشی اور شکرگزاری بھی دیکھی اور روایتی چولہوں پر پکے ہوئے صحت بخش اور تازہ کھانوں کا لطف بھی اٹھایا ۔“یونیورسٹی آف لاہور کی نمائندگی کرتے ہوئے سیدہ کومل فاطمہ نے کہا”اگرچہ ہم پاکستانی ہیں اور پنجاب کے رہائشی ہیںاس کے باوجود گاوں میں رہنے اور مقامی کاریگروں کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہم سب کے لیے بھی نہایت منفرد تھا۔ ہم نے ان کی زندگی کی سادگی اور پرسکون ماحول کا لطف اُٹھایا ۔تمام رضاکاروں کو تین گروہوں میں تقسیم کیا گیااورہر گروہ کو ہر کام کرنے کا موقع دیا گیا ‘پہلے گروہ نے پناہ گاہوں کے لیے لوازمات ڈیزائن کرنے پر توجہ مرکوز کی تاکہ انہیں رہائشیوں کے لیے زیادہ بہتر اور کارآمد طریقے سے بنایا جا سکے۔ دوسرے گروہ نے سائٹ کے انتخاب سے لے کر اس کی تخلیق تک اسکول کی تعمیر کے عمل کا مشاہدہ کیا اوراس کی دستاویزتیارکی۔یہاں قائم کئے گئے اسکول عام ڈھانچے سے ہٹ کر آٹھ کے بجائے بانس کے دس پینلوں کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔یہ دیکھ کر نہایت خوشی ہوئی کہ مختصر وقت اور کم مواد کے ساتھ انتہائی نفیس ڈھانچہ بنایا گیا۔ تیسرے گروہ نے آس پاس کے دیہاتوں کی دستاویز تیار کیں‘ دیہاتیوں سے انٹرویو کیا تاکہ ان سے ان کی داستان حاصل کی جاسکے۔اس سارے عمل کے نتیجے میں ہمارے پاس اس وقت کم از کم چار گاوں کے ترقیاتی عمل اور سائیٹ کی مکمل کی تفصیلات ہیں ۔“
واضح رہے کہ ہیرٹیج فاونڈیشن اور انٹابو دنیا بھر سے شرکت کرنے والے مختلف یونیورسٹیوں کے طلباءکے ساتھ اس پروگرام کو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ تحقیق کی حوصلہ افزائی‘آگاہی پیدا کی جا سکے اور پاکستان کے نظر انداز دیہاتوں کی ترقی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

پچھلی پوسٹ

بھارت نے کشمیریوں کو ان کے ناقابلِ تنسیخ حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

اگلی پوسٹ

ایس ایم منیر کے انتقال کے بعد کاٹی کا پیٹرن ان چیف کون بنے گا ؟ بزنس کمیونیٹی نے سرجوڑ لئے

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
ایس ایم منیر کے انتقال کے بعد کاٹی کا پیٹرن ان چیف کون بنے گا ؟ بزنس کمیونیٹی نے سرجوڑ لئے

ایس ایم منیر کے انتقال کے بعد کاٹی کا پیٹرن ان چیف کون بنے گا ؟ بزنس کمیونیٹی نے سرجوڑ لئے

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper