• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید

No Result
View All Result

Home پاکستان

پاکستان کا مسلم مخالف تشدد میں بی جے پی قیادت کے ملوث ہونے پر اظہار تشویش: عالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، ترجمان دفتر خارجہ

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 28, 2022
in پاکستان
0
پاکستان کا مسلم مخالف تشدد میں بی جے پی قیادت کے ملوث ہونے پر اظہار تشویش: عالمی برادری خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں، ترجمان دفتر خارجہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی )پاکستان نے 2002 کے گجرات(بھارت) فسادات کے دوران مسلم مخالف تشدد میں بی جے پی قیادت کے براہ راست ملوث ہونے کی تصدیق پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق 2002 کے گجرات(بھارت) کے ہولناک فسادات کے دوران دو ہزار سے زائد مسلمانوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان کا موقف ہے کہ موجودہ وزیر اعظم جو اس وقت وقت گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے، تشدد کو ہوا دینے اور مسلمانوں کے قتل عام کے لیے براہ راست ذمہ دار ہیں۔ ترجمان نے کہاکہ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ شنکر سنگھ واگھیلا کے حالیہ بیان نے پاکستان کے اس دیرینہ دعوے کی تصدیق کی ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی وزیر داخلہ نے بھی پاکستان کے موقف کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے بی جے پی کے فیصلہ کن اقدامات سے گجرات میں ”مستقل امن“ قائم ہوا ہے۔ترجمان نے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ مسلمانوں کو نشانہ بنانے والے انسانیت مخالف جرائم بی جے پی کے سیاسی فائدے کے لیے کیے گئے۔ترجمان نے کہاکہ گجرات سانحہ کے دو دہائیوں کے بعد بی جے پی ایک بار پھر اپنی تفرقہ انگیز پالیسیوں کو کیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ترجمان نے کہاکہ بی جے پی کے دور حکومت میں، بھارت کا اپنی اقلیتوں، خاص طور پر بھارتی مسلمانوں کے ساتھ سلوک؛ امتیازی، توہین آمیز، نفرت انگیزاور تشدد سے بھرا ہوا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے موجودہ وزیر اعظم اور سابق وزیر اعلیٰ گجرات کو 2002 کے گجرات فسادات میں بری الذمہ قراردیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے 2002 کے گجرات فسادات کی تحقیقات کرنے والے نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کی درخواست سمیت 11 درخواستوں کو بند کر دیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ ہندوستان کے موجودہ وزیر اعظم پر 2014 تک امریکہ جیسے ممالک میں داخلے پر پابندی عائد تھی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ امریکہ نے نریندرا مودی پر یہ پابندی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر ان کے انسانی حقوق سے متعلق خراب ریکارڈ کی وجہ سے عائد کی تھی۔ترجمان نے کہاکہ ہندوستانی قانونی اور انتظامی مشینری حکمران بی جے پی آر ایس ایس کے گٹھ جوڑ کے ہندوتوا پر مبنی ایجنڈے پر آنکھیں بند کر کے عمل پیرا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ بھارت میں نفرت اور تشدد کے مرتکب افراد کو قانون کے ذریعے تحفظ حاصل ہے اور انہیں اعلیٰ مقام حاصل ہے۔ترجمان نے کہاکہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو مسلسل دھمکیاں دی جاتی ہیں، ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے کھلے عام انکار کیا جاتا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ بھارت میں اقلیتوںکو بغیر کسی خوف کے اپنے عقیدے پر عمل کرنے ،ان کی جان، مال اور عبادت گاہوں کو تحفظ حاصل نہیں ہے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ گودھرا کے ہولناک واقعے اور سانحہ گجرات کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے آزاد انکوائری کمیشن تشکیل دے۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان عالمی برادری، خاص طور پر انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھارت میں اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔ترجمان نے کہاکہ پاکستان بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے اور ان کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرے۔

Previous Post

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد ؛آج سے پریکٹس کا آغاز: اپنی سرزمین پر تاریخی سیریز کیلئے تیار ہیں، بابر اعظم

Next Post

حکومت عمران خان کی لائی تباہی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،مریم اور نگزیب مہنگائی، معاشی و خارجہ تعلقات کی تباہی، تاریخی قرض سب عمران خان کی لیگسی ہے، عمران خان ”ار۔ریلیونٹ“ہو چکے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

Mian Tariq Javeed

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper