• پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • Discover more at Rejestracja w Alfcasino jest prosta i szybka, a wpłaty i wypłaty realizowane są natychmiastowo, co zapewnia płynne i bezstresowe doświadczenie w świecie gier onli.

  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تجارتی حجم بڑھانے کا معاہدہ ۔ قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار، شمسی توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 27, 2022
in پاکستان
0
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تجارتی حجم بڑھانے کا معاہدہ ۔ قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار، شمسی توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، شہباز شریف
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

استنبول( نیٹ نیوز ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں دستیاب پرکشش مواقع سے بھرپور استفادہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بالخصوص قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار، شمسی توانائی سمیت متنوع شعبہ جات میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں ،بیجنگ کی طرح ترکیہ کمپنیوں کو بھی پاکستان میں کچھ مشکلات کا سامنا رہا ہے جنہیں دور کریں گے اور تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر سے آگے لے جائیں گے،تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، تین برس میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے۔ ہفتہ کو یہاں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارت، دفاعی پیداوار سمیت مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا کہ استنبول میں پاکستان ترکیہ بزنس کونسل کے اجلاس سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان تجارت کو فروغ ملے گا، دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں، ماضی میں ترکیہ کی بعض کمپنیوں کیلئے پاکستان میں مشکلات رہیں، ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے مسائل کا ازالہ کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات قائم ہیں، ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے گزشتہ دنوںترکیہ میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ پاکستان کی طرح دہشتگردی کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ انہوں نے استنبول دہشتگردی میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کو ہرانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے نے قربانیاں دی ہیں، دہشت گرد انسانیت کے درجے سے گرے ہوئے لوگ ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں حالیہ ہولناک سیلاب سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ساڑھے تین کروڑ لوگ متاثر ہوئے جبکہ اس سے ایک ہزار 700 افراد جاں بحق ہوئے۔ انہوں نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ترکیہ کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات ہیں، تجارتی حجم میں اضافہ کرنے کیلئے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، ترکیہ کے ساتھ تین سالوں میں تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک بڑھائیں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کثیرجہتی روابط میں مزید اضافہ اور مختلف شعبہ جات میں تعاون بڑھانے کے بہت زیادہ مواقع اور بے پناہ امکانات موجود ہیں، ہم پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ہم نے ترکی کے ساتھ تجارت میں اضافہ کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں ترکیہ کمپنیوں کے لئے کچھ مشکلات رہی ہیں، ترک سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے مسائل دور کرنے اور ان کےلئے آسانی پیدا کرنے کے لئے اقدامات کو یقینی بنایا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ متنوع شعبوں بالخصوص قابل تجدید توانائی، دفاعی پیداوار اور شمسی توانائی میں ترک سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کریں گے، اس ضمن میں پاکستان کی حکومت بھرپور تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ترکیہ میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائی قابل مذمت ہے جس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں انتہائی دکھ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر اور وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب اور پاکستانی وفد میں شامل دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Previous Post

پاکستان نہیں،عمران خان کی سیاست ڈیفالٹ کرے گی:یوٹرن لو اور واپس پارلیمنٹ آجاو، احسن اقبال کا عمران خان کو مشورہ

Next Post

وزیر اعظم نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے، مریم اور نگزیب

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیر اعظم نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے، مریم اور نگزیب

وزیر اعظم نے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف ترکی کی قربانیوں کو سراہا ہے، مریم اور نگزیب

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • Hrajte své oblíbené kasinové hry kdykoli a kdekoli na svém chytrém telefonu nebo tabletu s Posido casino, které vám nabízí skvělou zábavu a příležitosti k výhře.

  • Εγγραφείτε εύκολα, πραγματοποιήστε γρήγορες καταθέσεις και απολαύστε ταχύτατες πληρωμές στο Vegashero, όπου η εμπειρία του online καζίνο σας περιμένει με συναρπαστική δράση.

  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper