لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان ریلوے نے متعدد مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا کہ ایم بی ایف آر کنٹینر کا کرایہ ایک لاکھ 70ہزار سے کم کر کے ایک لاکھ60 ہزار کر دیا گیا، اس کے علاوہ پورٹ ایریاز سے لاہور تک تمام کنٹینر اسٹاک کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔کرائے میں کمی کا فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کیا گیا۔ اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ کرایوں میں کمی سے ریلوے کے ذریعے مال کی ترسیل کا رجحان بڑھے گا۔