• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز۔2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
نومبر 17, 2022
in پاکستان
0
پاک فضائیہ کے طیارے آئیڈیاز۔2022 میں شائقین کی توجہ کا مرکز
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

کراچی(نمائندہخصوصی )
کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش و سیمینار، آئیڈیاز۔2022 کے گیارھویں ایڈیشن کی تقریبات عروج پر ہیں۔ ایونٹ کا تیسرا دن ‘پرائیڈ آف پاکستان’ JF-17 تھنڈر اور سپر مشاق ٹرینرطیاروں کے سٹیٹک ڈسپلے میں حاضرین کی خصوصی دلچسپی کے حوالے سے نمایاں رہا۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے پویلین میں دکھائے گئے طیاروں میں غیر ملکی مندوبین اور عسکری حکام نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ جبکہ حاضرین، مندوبین اور غیر ملکی معززین کو ان طیاروں کے جائزے کے ساتھ ساتھ ان کی تکنیکی خصوصیات کے بارے میں بھی مکمل طور پر آگاہ کیا گیا۔ ڈسپلے میں شامل طیاروں نے اپنے جدید ڈیزائن اور تکنیکی خصوصیات کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر تعریفیں سمیٹیں۔ نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، NASTP، جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے، تقریب میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ رہا۔ سربراہ پاک فضائیہ کے وژن اور اقدامات کی بدولت NASTP پراجیکٹ ریکارڈ وقت میں مکمل کیا گیا ہے۔ پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو NASTP پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کے ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی۔ NASTP کے مختلف پروگراموں کی تصوراتی ویڈیوز دکھائی گئیں تاکہ پروجیکٹ کے تحت قائم کردہ مختلف ونگز کی مجموعی کارکردگی کا خاکہ پیش کیا جا سکے۔ حکومت کے مکمل تعاون اور پاک فضائیہ کی سرپرستی میں، NASTP کے پلان میں جدید ترین اسپیشل ٹیکنالوجی زون (STZ)، ہاؤسنگ، ہائی ٹیک ایرو اسپیس ٹیکنالوجیز؛ ڈیزائن سینٹرز؛ عوامی، نجی، قومی اور بین الاقوامی ہوا بازی کی صنعت؛ تجارتی اور دفاعی طیاروں، ایوی ایشن لاجسٹکس، ایکسپو سینٹرز کا قیام اور جدید پیشہ ورانہ تربیتی اداروں کے لیے ایم آر او سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ نمائش میں قومی اور بین الاقوامی سامعین کی جانب سے پروجیکٹ کے وسیع منصوبوں کو سراہا گیا۔یہ میگا ایونٹ مستقبل میں دوست ممالک کے ساتھ دفاعی اور خاص طور پر NASTP جیسے منصوبوں میں تعاون کے لیے راہ ہموار کرے گا، اور ڈیزائن، تحقیق، ترقی اور ہوا بازی، خلائی اور سائبر ڈومینز میں جدت طرازی کے لیے، ضروری عناصر سے لیس ایک بہترین ماحول فراہم کرے گا۔ یہ نمائش بین الاقوامی دفاعی مارکیٹ میں مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات کے لیے ممکنہ خریداروں اور ڈویلپرز کو راغب کرنے میں بھی مدد دے گی۔

https://www.tariqjaveed.com/wp-content/uploads/2022/11/WhatsApp-Video-2022-11-17-at-5.43.40-PM.mp4
پچھلی پوسٹ

کوئی آرمی چیف ایسا نہیں آئے گا جو ادارے، ریاست اور عوام کی آواز کے خلاف جائے۔ ہم آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے میں پیچھے ہٹ گئے ہیں،عمران خان

اگلی پوسٹ

شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق اجلاس۔صوبائی وزیر نے یلو لائن پروجیکٹ کی بسوں کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق اجلاس۔صوبائی وزیر نے یلو لائن پروجیکٹ کی بسوں کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت بی آر ٹی یلو لائن پروجیکٹ سے متعلق اجلاس۔صوبائی وزیر نے یلو لائن پروجیکٹ کی بسوں کی خریداری کا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی

Please login to join discussion

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper