انقرہ(نمائندہ خصوصی ):وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکومت ملک میں سرمایہ کاری کی راہ میں رکاوٹوں کو دور کر رہی ہے اور روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔
ان خیالات کااظہارانہوں نے سُتاش گروپ کےبورڈ کے صدر محرم یِلمز کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پچھلے چار سال میں سرمایہ کاروں کی راہ میں حائل کی گئی رکاوٹوں کا سد باب کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں روزگار کے مواقع اور صنعتوں کے قیام کو یقینی بنارہی ہے۔ ملاقات میں ستاش گروپ ترکی کی جانب سے پاکستان میں ڈیری سیکٹر میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ پاکستانی حکام کو ستاش گروپ سے بھرپور تعاون کی ہدایات جاری کی