• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
Advertisement
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاک ترک دو طرفہ تجارتی حجم آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
جون 1, 2022
in پاکستان
0
پاک ترک دو طرفہ تجارتی حجم آئندہ 3 سال میں 5 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہیں،  وزیراعظم شہباز شریف
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک):وزیراعظم شہباز شریف نے ترک سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے پاکستان اور ترکی کی کاروباری برادری پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ 3 سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا عزم کرے، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، ترک سرمایہ کار پاکستان میں آئی ٹی، ڈیری فارمنگ، ٹیکسٹائل اور توانائی سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کی شب یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (ٹی او بی بی) کے صدر رفعت حسارچِکولو کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیے میں وزیراعظم کے وفد کے ارکان، پاکستان ترکی بزنس فورم کے شرکا، پاکستانی و ترک سرمایہ کاری بورڈ کے حکام اور ترکی اور پاکستان کے تاجروں کی بڑی تعداد شریک ہوئے ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس تقریب میں شرکت اعزاز کی بات ہے کیونکہ یہاں پر مختلف سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات موجود ہیں جو تجارت، سرمایہ کاری، صنعت و زراعت کے شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی نے صدر طیب اردوان کی دانشمندانہ قیادت میں شاندار ترقی کی ہے، ترکی کی برآمدات 270 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں، ترکی نے ڈیموں اور بے انفراسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی ۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ، جنوبی افریقہ ، جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بڑے منصوبے مکمل کئے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان عشروں پر محیط قریبی، تاریخی، دوستانہ تعلقات ہیں، ترکی کی جنگ آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ یہ ان کی ترکی کے ساتھ والہانہ محبت کا ثبوت ہے، ہمارے آبائو اجداد کو ادراک تھا کہ ہمارے دوستانہ تعلقات ہمیشہ برقرار رہیں گے۔ ترکی نے ہمیشہ ہر مشکل گھڑی میں چاہے جنگ ہو، زلزلہ ہو، سیلاب ہو یا کوئی اور قدرتی آفت ہو ہمیشہ عملی طور پر پاکستان کی مدد کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ترک قوم کبھی اپنے دوستوں کو نہیں بھولتی، ہمارا تجارتی حجم دوستانہ تعلقات کی بھرپور عکاسی نہیں کرتا۔ ترکی کے سرمایہ کار پاکستان میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا اور اس حوالے سے تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میٹرو، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر شعبوں میں ترکی کی کمپنیوں نے بھرپور معاونت فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی یک جان دو قالب ہیں۔ انہوں نے ترکی کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ انہیں پاکستان میں کاروبار اور تجارت کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، ان کے ویزا کے مسائل کو حل کیا جائے گا۔

ترک سرمایہ کار پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی، دفاع، آئی ٹی، ڈیری فارمنگ، ٹیکسٹائل اور توانائی سمیت دیگر شعبے میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تجارتی حجم 1.1 ارب ڈالر ہے جس کو باہمی مخلصانہ اور سنجیدہ کوششوں سے آئندہ تین سال کے دوران 5 ارب ڈالر تک لے جایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ترک سرمایہ کاروں کا دوسرا گھر ہے ، ترکی کے دشمن ہمارے دشمن ہیں۔ وزیراعظم کے دورے کے موقع پر یونین آف چیمبرز اینڈ کموڈٹی ایکسچینجز آف ترکی (ٹوب) کی عمارت کے ٹاورز پر پاکستان اور ترکی کے بڑے بڑے پرچم آویزاں کئے گئے تھے۔ ٹوب کے صدر نے وزیراعظم کو اپنے ادارے کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ الیکٹرک وہیکل کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے

پچھلی پوسٹ

عمران خان کو لانگ مارچ کی اجازت دیتی ہے تو حکومت اس فیصلے کو کھلے دل سے تسلیم کرے اور ساری ذمہ داری عدلیہ پر چھوڑ دیں ،رحمت وردگ کراچی(۔بیورورپورٹ )

اگلی پوسٹ

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیرصدارت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے 51 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیرصدارت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے 51 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی زیرصدارت پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے 51 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

عید میلاد النبی کے جلوس میں دھماکے میں ڈی ایس پی سیمت  سے50 افراد شہید اور 70 سے زائد

عید میلاد النبی کے جلوس میں دھماکے میں ڈی ایس پی سیمت سے50 افراد شہید اور 70 سے زائد

مستوگ،ہنگواورژوپ میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیإ پر اظہارافسوس کرتےہیں۔اشرف میمن

مستوگ،ہنگواورژوپ میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیإ پر اظہارافسوس کرتےہیں۔اشرف میمن

عدنان شاہ ٹیپو کی فلم "13” کا کامیاب پریمیئر

عدنان شاہ ٹیپو کی فلم "13” کا کامیاب پریمیئر

عالمی ادارے سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کریں، انتونیو گوتریس

عالمی ادارے سیلاب کے بعد پاکستان سے کیے گئے وعدے پورے کریں، انتونیو گوتریس

الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے کیونکہ بروقت اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہی عوامی مسائل کا حل ہے،مولانا راشد خالدمحمود سومرو

الیکشن کمیشن کی جانب سے جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان خوش آئند ہے کیونکہ بروقت اور صاف شفاف انتخابات کا انعقاد ہی عوامی مسائل کا حل ہے،مولانا راشد خالدمحمود سومرو

جدہ: آتشزدگی کا شکار پی آئی اے پرواز کا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

جدہ: آتشزدگی کا شکار پی آئی اے پرواز کا مسافر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا

بلوچستان : اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے 4 بازیاب

بلوچستان : اغواء ہونے والے 6 فٹبالرز میں سے 4 بازیاب

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، بیشتر کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے

انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی نئی فہرست جاری، بیشتر کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے

نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار

نواز شریف نے2017 کے کرداروں کا احتساب خدا پر چھوڑ دیا، اسحاق ڈار

نواز شریف کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی ہے، عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے: انوار الحق کاکڑ

نواز شریف کے معاملے پر وزارت قانون سے رائے مانگی ہے، عمران خان کا مقابلہ فوج سے نہیں ریاست سے ہے: انوار الحق کاکڑ

میاں طارق جاوید

ہماری ویب سائٹ پر تازہ ترین خبریں حاصل کریں۔

ہمیں فالو کریں

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل

تازہ ترین خبریں۔

12 ربیع الاول کو دہشت گردی کے اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، جنہیں دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے:آرمی چیف

12 ربیع الاول کو دہشت گردی کے اس طرح کے واقعات خوارج کے مذموم عزائم کو ظاہر کرتے ہیں، جنہیں دہشت گردی کے ریاستی سرپرستوں کی پشت پناہی حاصل ہے:آرمی چیف

ستمبر 30, 2023
چالان کو مسترد کر دیا پی ٹی آئی کا سائفر کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن  تشکیل  دیا جائے  ترجمان پاکستان تحریک انصاف

چالان کو مسترد کر دیا پی ٹی آئی کا سائفر کی تحقیقات کیلیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے ترجمان پاکستان تحریک انصاف

ستمبر 30, 2023
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper