• پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
میاں طارق جاوید
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
    • چین
    • سعودی عرب
    • انڈیا
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دلچسپ
  • صحت
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • کھیل
  • بزنس
  • مضامین
  • کتاب
  • کالمز
  • ادب
    • شاعری
  • دنیا و آخرت
  • انٹرویوز
  • مقبوضہ کشمیر
No Result
View All Result
میاں طارق جاوید
No Result
View All Result
Home پاکستان

صحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب

Mian Tariq Javeed by Mian Tariq Javeed
مئی 29, 2022
in پاکستان
0
صحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، مریم اورنگزیب
0
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد۔(نمائندہ خصوصی)
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صحافیوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا، الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا کی ہئیت تبدیل ہو چکی ہے، اس میں موبائل جرنلزم اہمیت اختیار کر گیا ہے، موبائل جرنلزم نے خبر کی نشر و اشاعت کو تیز کر دیا ہے۔

یہ بات انہوں نے انفارمیشن سروس اکیڈمی میں موبائل جرنلزم کی دو روزہ تربیتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے اداروں پی ٹی وی، اے پی پی اور ریڈیو پاکستان کے رپورٹرز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ہم نے انفارمیشن سروس اکیڈمی کا پورا نصاب تشکیل دیا تھا۔ انفارمیشن سروس اکیڈمی کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے افسران کی ورچوئل ٹریننگ ہونی چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موبائل جرنلزم کی تربیتی ورکشاپ میں خواتین کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی، خواتین کسی بھی طرح مرد صحافیوں سے پیچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے دوران خواتین صحافیوں نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، خواتین کی ہر شعبے میں حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ واضح رہے کہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام موبائل جرنلزم پر دو روزہ تربیتی ورکشاپ 27 اور 28 مئی 2022ء کو انفارمیشن سروس اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔

اختتامی تقریب میں پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی سعید جاوید، پریس کلب کے عہدیداروں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے

پچھلی پوسٹ

حکومت پاکستان کی پالیسی واضح ہے اور وہ ریاست اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتی، احسن اقبال

اگلی پوسٹ

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے عوام کے حقیقی خادم ہیں، جس طرح انہوں نے پنجاب کی تقدیر بدلی ، عوام نے ساتھ دیا تو پاکستان کی بھی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے، مریم نواز

Mian Tariq Javeed

Mian Tariq Javeed

Next Post
وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے عوام کے حقیقی خادم ہیں، جس طرح انہوں نے پنجاب کی تقدیر بدلی ، عوام نے ساتھ دیا تو پاکستان کی بھی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے، مریم نواز

وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے عوام کے حقیقی خادم ہیں، جس طرح انہوں نے پنجاب کی تقدیر بدلی ، عوام نے ساتھ دیا تو پاکستان کی بھی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے، مریم نواز

زمرہ کے لحاظ سے براؤز کریں۔

  • پاکستان
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • صحت
  • کھیل
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹرنیشنل افیئرز
  • پاکستان
  • بزنس
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ‎
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت
  • دلچسپ

© 2022 Develop by Newspaper